اہم خبریںپاکستان

لاکھ سے زائد پاسپورٹ کی پرنٹنگ التو اکا شکار، بیک لاگ ختم کرنےکیلئے فنڈز جاری

 لاکھ سے زائد پاسپورٹ کی پرنٹنگ التو اکا شکار، بیک لاگ ختم کرنےکیلئے فنڈز جاری۔

پاسپورٹ مشینری اورلیمینیشن پیپرکی خریداری مکمل ہوتے ہی بیک لاگ ختم ہوجائےگا۔ذرائع

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزرات خزانہ نے  پاسپورٹ کا موجودہ بیک لاگ ختم کرنےکےلیے فنڈز جاری کردیے۔پاسپورٹ آفس کے ذرائع کے مطابق  پرنٹنگ مشینز اور ای پاسپورٹ مشینزکی خریداری کے ٹینڈرز کا انٹرنیشنل اشتہار دے دیا گیا ہے جب کہ چھپائی میں استعمال ہونے والے لیمینیشن پیپرز کے ٹینڈرز کا بھی انٹرنیشنل اشتہار جاری ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ مشینری اورلیمینیشن پیپرکی خریداری مکمل ہوتے ہی بیک لاگ ختم ہوجائےگا، اس وقت 8 لاکھ سےزیادہ پاسپورٹ کی پرنٹنگ التوا کا شکارہے۔پاسپورٹ اینڈ امیگریشن حکام  کے مطابق یومیہ 20 سے 25 ہزار پاسپورٹ کی پرنٹنگ جاری ہے جب کہ  روازنہ کی بنیاد پرپاسپورٹ اجرا کی 40 سے45 ہزار درخواستیں آرہی ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You