خیبرپختون خواہ

ق کے مرکزی و صوبائی قیادت افواج پاکستان کے ساتھ شانہ کھڑے ہیں۔صفدر خان باغی

ق کے مرکزی و صوبائی قیادت افواج پاکستان کے ساتھ شانہ کھڑے ہیں۔صفدر خان باغی

پاکستان اپنے دفاع اور خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔مرکزی نائب صدر مسلم لیگ ق

پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی نائب صدر صفدر خان باغی نے کہا پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سابق وزیر اعظم و مرکزی قائد چوہدری شجاعت حسین ،مرکزی مرکزی سنئیر نائب صدر وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین ، پنجاب صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین ، مرکزی جنرل سیکرٹری طارق حسن ،چیف آرگنائزر ڈاکٹر امجد ، مرکزی ویمن وینگ صدر ایم این اے فروخ خان افواج پاکستان کے ساتھ مشکل کی اس نازک گھڑی میں شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔نرکزی نائب صدر صفدر خان باغی نے کہا ہمارے مرکزی قائد چوہدری شجاعت حسین نے ھمیشہ پاکستان پر جب کڑا وقت آیا تو پاکستان سالمیت و بقا کی خاطر اپنی تر سیاسی تجربات کو بروائرکقتبکاتے ہوئے وطن عزیز کی بہتری اور افواج پاکستان کے حق میں بہترین فیصلے اور مکمل معاونت و تعاون جاری رکھے ہوئے ہے۔مرکزی نائب صدر صفدر خان باغی نے کہا پاک فوج اور بالخصوص چیف آف دی ڈیفنس فورسیز فیلڈ مارشل جنرل حافظ عاصم منیر کی قیادت میں ملکی دفاع اور سفارتی محاذ پر اختیار کی گئی اعلیٰ حکمتِ عملی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ علاقائی و عالمی چیلنجز کے تناظر میں پاکستان کی دفاعی تیاری، تزویراتی بصیرت اور سفارتی توازن قومی سلامتی کی مضبوط ضمانت ہے۔انہوں نے کہا کہ چیف آف دی ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل جنرل حافظ عاصم منیر کی پیشہ ورانہ قیادت میں پاک فوج نے نہ صرف سرحدی تحفظ اور داخلی سلامتی کو یقینی بنایا بلکہ دفاعی سفارت کاری، عسکری تعاون اور علاقائی استحکام کے فروغ میں بھی مؤثر کردار ادا کیا۔ ان کی قیادت میں سیکیورٹی اداروں کی ہم آہنگی، جدید دفاعی صلاحیتوں کی بہتری اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے واضح، مدبرانہ اور دوراندیش فیصلے سامنے آئے ہیں۔صفدر خان باغی نے مزید کہا کہ پاکستان کی دفاعی و سفارتی حکمتِ عملی آئین کی بالادستی، جمہوری اداروں کے احترام اور قومی وحدت کے اصولوں پر استوار ہے، جس سے عالمی برادری میں پاکستان کا وقار مضبوط ہوا ہے۔ پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور قیادت کی بصیرت نے دشمن عناصر کو مؤثر پیغام دیا ہے کہ پاکستان اپنے دفاع اور خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔مرکزی نائب صدر صفدر خان باغی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان مسلم لیگ (ق) قومی سلامتی، مضبوط دفاع اور متوازن خارجہ پالیسی کے لیے ریاستی اداروں کے ساتھ مکمل یکجہتی رکھتی ہے اور ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اتحاد، استحکام اور قومی اتفاقِ رائے کو ناگزیر سمجھتی ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You