اہم خبریںپنجاب

قومی ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ شروع ہوگئی

قومی ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ شروع ہوگئی

اسلام آباد : (افتخار خٹک سے )پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام قومی ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ لیزر سٹی باؤلنگ کلب جناح پارک راولپنڈی میں شروع ہو گئی ہے۔ چیمپئن شپ کا افتتاح کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے کیا۔ اس موقع پر پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمان، سیکرٹری جنرل محمد حسین چٹھہ اور
ڈویژنل سپورٹس آفیسر راولپنڈی حاجی وحید بابرکے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ چیمپئن شپ کے افتتاحی روز خواتین کا عالمی دن کی مناسبت سے خواتین کے مقابلے منعقد ہوئے۔ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے ڈیڑھ سو سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ چیمپئن شپ میں مینز سنگلز، مینز ڈبلز، ٹیم ایونٹ، ایمچور، ڈیف (مینز اینڈ ویمنز ) اور میڈیا کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں۔ ایونٹ کے سیمی فائنل مقابلے 11 مارچ کو اور فائنل 12 مارچ کو منعقد ہونگے۔ چیمپئن شپ میں دس لاکھ روپے کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔ چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب 12 مارچ کو ہوگی اور چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You