اہم خبریںپاکستان

قومی اسمبلی میں غزہ میں اسرائیلی بربریت کی مذمت کی قرارداد متفقہ طور پر منظور

قومی اسمبلی میں غزہ میں اسرائیلی بربریت کی مذمت کی قرارداد متفقہ طور پر منظور۔

اسلاموفوبیا کے خلاف جنگ کے عالمی دن کے موقع پر غزہ میں صہیونی فوج اور اسرائیلی بربریت کا نشانہ بن کر شیہد ہونے والے مسلمانوں کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

اسلام آباد(نمائندہ کنول رباب)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق قومی اسمبلی میں غزہ میں اسرائیلی بربریت کی مذمت کی قرار داد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ایوان فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتا ہے، غزہ میں سیز فائر کے لیے حکومت عالمی برادری پر زور دے۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں اسلاموفوبیا کے خلاف جنگ کے عالمی دن کے موقع پر غزہ میں صہیونی فوج اور اسرائیلی بربریت کا نشانہ بن کر شیہد ہونے والے مسلمانوں کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔اس سے قبل قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو اسپیکر سردار ایاز صادق نے مخصوص نشستوں پر رکن اسمبلی منتخب ہونے والے 6 اراکین سے حلف لیا۔بعد ازاں قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔یاد رہے کہ غزہ میں 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی بربریت میں اب تک 31 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 75 ہزار کے قریب زخمی ہو چکے ہیں۔فلسطین کی وزارت صحت اور اقوام متحدہ کی رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والوں میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You