پنجاب

قافلہِ خدمت کی گونج — این اے 185 میں محمود قادر خان لغاری کے سیاسی عزم کا نیا باب

قافلہِ خدمت کی گونج — این اے 185 میں محمود قادر خان لغاری کے سیاسی عزم کا نیا باب

رپورٹ: ڈاکٹر محمود شیخ، ڈیرہ غازی خان

ڈیرہ غازی خان کے حلقہ این اے 185 میں 23 نومبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے انتخابی سرگرمیاں عروج پر پہنچ چکی ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار اور رکن صوبائی اسمبلی محمود قادر خان لغاری نے شہری و دیہی یونین کونسلوں میں عوامی رابطہ مہم کے دوران اپنی دھواں دھار سیاسی انٹری سے انتخابی منظرنامے کو نئی سمت دے دی — مخالفین کی صفوں میں بےچینی اور عوام کے دلوں میں نئی اُمید کی لہر دوڑا دی۔
یونین کونسل نمبر 9 میں اس وقت ماحول انتخابی ولولے سے گونج اٹھا، جب مستقبل پاکستان پارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق امیدوارِ صوبائی اسمبلی عامر محمود قریشی نے محمود قادر خان لغاری سے ملاقات کی۔
یہ ملاقات محض تعارفی نہ تھی بلکہ ایک بھرپور کارنر میٹنگ کا روپ اختیار کر گئی، جس میں سیاسی، سماجی اور فکری سطح پر اہم تبادلہ خیال ہوا۔
اس خصوصی ملاقات کے انتظامات شیخ فرحان ریاض اللہ والا اور ڈاکٹر محمود شیخ نے انجام دیے،
جبکہ مقامِ تقریب ویلکم گارمنٹس، پرانی غلہ منڈی روڈ بلاک نمبر 2 تھا، جہاں شیخ بلاول ریاض اللہ والا اور اویس ریاض اللہ والا نے پرتپاک استقبال کیا۔
سیاسی و فکری نشست میں سینئر مسلم لیگی رہنما شیخ ناصر محمود قریشی نے محمود قادر خان لغاری کے وژن، شرافت، اور خدمتِ عوام کے تسلسل کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ وہ ایک بڑی کارنر میٹنگ میں اپنی جماعت مستقبل پاکستان پارٹی کے رہنماؤں، برادری اور احباب کے ہمراہ محمود قادر خان لغاری کی باضابطہ حمایت کا اعلان کریں گے۔
تقریب میں شریک معزز شخصیات میں شامل تھے:
عامر محمود قریشی (سابق امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی-289)، ملک محمد راشد (سابق جنرل کونسلر بلاک نمبر 31)، شفیق الرحمن قریشی (سابق امیدوار وائس چیئرمین UC-7، پی ٹی آئی)، ناصر محمود قریشی (سابق چیئرمین زکات کمیٹی بلاک-B)، محمد جنید، عرفان کھوسہ، حسیب زاہد، کاشف طاہر، آصف طاہر، حاجی لطیف، رانا حسیب، چوہدری فہیم، عبدالعزیز جتوئی اور دیگر معزز احباب شامل تھے۔ محمود قادر خان لغاری نے اس موقع پر شریک تمام معزز شخصیات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا یہ قافلہ خدمت، عوامی ترقی اور سیاسی استحکام کے عزم کے ساتھ چل پڑا ہے — اب یہ رکنے والا نہیں۔ ان شاءاللہ 23 نومبر کامیابی اور عوامی فتح کا دن ہوگا۔”

اختتام پر شرکاء نے قومی اسمبلی کے آئندہ رکن کی حیثیت سے محمود قادر خان لغاری کے لیے دعا اور بھرپور حمایت کا اظہار کیا۔
ان شاءاللہ العزیز — حلقہ این اے 185 کا فاتح میدان،
ایم این اے محمود قادر خان لغاری صاحب!

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You