انٹرنیشنل

قابل قدر ارکان کا قتل حزب اللہ کو جھکا نہیں سکتا: ایرانی سپریم لیڈر

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ حزب اللّٰہ کے قابل قدر ارکان کا قتل اُسے جھکا نہیں سکتا۔

تہران سے جاری بیان میں آیت اللّٰہ علی خامنہ ای نے کہا کہ حزب اللّٰہ کے قابل قدر ارکان کا قتل اسے گھٹنوں پر نہیں جھکا سکتا، آئندہ انتخابات کےلیے امریکی انتظامیہ اسرائیل کو جنگ جیتتے ہوئے دیکھنا چاہتی ہے، واشنگٹن کھلے عام اسرائیل کی حمایت کر رہا ہے۔

ایرانی سپریم لیڈر نے مزید کہا کہ اسرائیل کو ہر طرف سے ہتھیاروں اور فنڈز کی فراہمی جاری ہے، مزاحمتی جنگجوؤں کے پاس اسرائیل کو دستیاب ہتھیاروں اور فنڈز کا دسواں حصہ بھی نہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You