خیبرپختون خواہ

فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز منصب سنبھالنے پر مبارکباد۔ صفدر خان باغی

فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز منصب سنبھالنے پر مبارکباد۔ صفدر خان باغی

جنرل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کا دفاعی وژن، ادارہ جاتی ہم آہنگی اور قومی سلامتی کا ڈھانچہ مزید مضبوط بنیادوں پر استوار ہوگا۔میڈیا سے گفتگو

پشاور(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق مسلم لیگ (ق) کے سینئر رہنما و چیئرمین صفدر خان باغی نے پاک آرمی میں نئے منصب پر چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل حافظ جنرل عاصم منیر کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ تبدیلی پاکستان کے دفاعی نظام میں ایک نئے دور کا آغاز ہے جو جدید تقاضوں کے مطابق مضبوط اور یکجا کمانڈ اسٹرکچر کی جانب اہم پیش رفت ہے۔سینئر رہنما و چیرمین صفدر خان باغی نے اپنے بیان میں کہا کہ ملک میں’’چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی‘‘ کے عہدے کے خاتمے اور چیف آف ڈیفنس فورسز (CDF) کے نئے ادارے کے قیام سے دفاعی قیادت ایک مرکز کے تحت مزید مستحکم ہوئی ہے۔ ان کے مطابق آرمی چیف جنرل حافظ عاصم منیر کو متحدہ کمان کا منصب ملنے سے پاکستان آرمی، نیوی اور ایئر فورس کے درمیان عملی رابطہ ، حکمتِ عملی اور دفاعی ہم آہنگی مزید مضبوط ہو گی۔ مسلم لیگ ق سنئیر رھنما و چیرمین صفدر خان باغی نے اس یقین کا اظہار کیا کہ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل حافظ جنرل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کا دفاعی وژن، ادارہ جاتی ہم آہنگی اور قومی سلامتی کا ڈھانچہ مزید مضبوط بنیادوں پر استوار ہوگا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You