انٹرنیشنلاہم خبریں

فلسطین معاملہ: امریکی قومی سلامتی کے مشیر کی سعودی ولی عہد سے ملاقات

فلسطین معاملہ: امریکی قومی سلامتی کے مشیر کی سعودی ولی عہد سے ملاقات۔

امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات سعودی عرب میں ہوئی۔غیر ملکی میڈیا

سعودی عرب(نمائندہ رحمن بنگش)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے ملاقات کی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات سعودی عرب میں ہوئی جس میں اسرائیل اور فلسطین کے درمیان پائیدار امن کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر بات کی گئی.وائٹ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان اور جیک سلیوان کے درمیان غزہ میں انسانی اقدامات اور فلسطین میں اہم امداد کی ترسیل میں اضافے پر بھی گفتگو کی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی قومی سلامتی کے مشیر اسرائیل کا بھی دورہ کریں گے جہاں وہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سمیت اسرائیل کی وار کیبنٹ کے ارکان سے ملاقات کریں گے۔اس حوالے سے وائٹ ہاؤس کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ جیک سلیوان اپنے دورہ اسرائیل کے دوران غزہ میں حماس کے اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے مزید حملوں کی ضرورت پر بھی بات کریں گے.

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You