فلسطینی مسلمانوں کےقتل عام کی پرزور مذمت کرتے ہے۔افتخار مشوانی

فلسطینی مسلمانوں کےقتل عام کی پرزور مذمت کرتے ہے۔افتخار مشوانی
اسرائیلی افواج کا فلسطین میں نہتے شہریوں پر ظلم و بربریت دنیا کو تباہی کی طرف لے جا رہا ہے۔رکن صوبائی اسمبلی
مردان(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی خیبر پختون خواہ ایم پی اے افتخار مشوانی نے کہا کہ فلسطینی مسلمانوں کے قتل عام کی پرزور مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ اسرائیلی افواج کا فلسطین میں نہتے شہریوں پر ظلم و بربریت دنیا کو تباہی کی طرف لے جا رہا ہے جو قابل افسوس ہے انہوں نے کہا کہ عالمی امن اور انسانی حقوق کی تنظیمیں فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم پر خاموش کیوں ہیں انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک کے حکمران فلسطین میں نہتے شہریوں کا قتل عام بند کروانے کیلئے کردار ادا کریں۔پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی خیبر پختون خواہ ایم پی اے افتخار مشوانی نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ دنیا بھر کے اسلامی ممالک کے حکمرانوں کی خاموشی قابل تشویش ہے انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی مسلمانوں کیلئے آواز اٹھانا ہر مسلمان کا فرض اور اہم ذمہ داری ہے اللہ تبارک و تعالی فلسطینی مسلمانوں پر خصوصی فضل و رحم کرے۔آمین



