انٹرنیشنل

فلسطینیوں کو غزہ سے کوئی نہیں نکال رہا: امریکی صدر ٹرمپ کا یوٹرن

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کوکوئی بھی غزہ سے بے دخل نہیں کررہا ۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آئرش وزیراعظم مائیکل مارٹن کے ساتھ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ غزہ سے کسی فلسطینی کو کوئی نہیں نکال رہا، سینیٹ میں اقلیتوں کے لیڈر چک شومر پہلے یہودی تھے لیکن اب وہ مکمل فلسطینی بن چکے ہیں۔

یاد رہے کہ قبل ازیں صدرٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں غزہ کو امریکی ملکیت میں لینے ، فلسطینیوں کو بے دخل کرنے اور غزہ کو جدید ترین اور ماڈرن بستی کے روپ میں ڈھالنے سے متعلق منصوبے کی بات کی تھی ، عالمی برادری نے ٹرمپ کے اس منصوبے کو مسترد کردیا تھا۔

خیال رہے کہ مصر، اردن اور خلیجی ممالک کی جانب سے اس طرح کے کسی بھی منصوبے پر خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ ایسا کوئی بھی منصوبہ پورے خطے کو غیرمستحکم کردے گا۔

ٹرمپ کے اس منصوبے کے جواب میں عرب ریاستوں نے غزہ کی تعمیر نو کے لیے 53 ارب ڈالر کے مصری منصوبے کی توثیق کی جس سے فلسطینیوں کو علاقے سے بے دخل ہونے سے بچایا جا سکے گا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You