فرزند علی وزیر نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات۔

فرزند علی وزیر نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات۔
انہوں نے گورنر فیصل کریم کنڈی کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کی۔
پشاور(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ہلالِ احمر خیبرپختونخوا کے چیئرمین فرزند علی وزیر نے گورنر ہاؤس میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی۔اس موقع پر چیئرمین فرزند علی وزیر نے گورنر فیصل کریم کنڈی کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کی اور انہیں گلدستہ پیش کیا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ گورنر صاحب کے عمرہ کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت عطا فرمائے اور انہیں دین و دنیا کی کامیابیوں سے نوازے۔ملاقات کے دوران سیلاب متاثرین کی بحالی و امداد کے امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس حوالے سے بنوں کے خوجڑی کشتی حادثے کے 25 متاثرہ خاندانوں میں امدادی راشن کی تقسیم، سوات کے سیلاب متاثرین اور سندھ سے آئے ہوئے مہمان متاثرین کے لیے پیکجز کی فراہمی پر گفتگو کی گئی۔چیئرمین فرزند علی وزیر نے اس موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہلالِ احمر کی جانب سے متاثرہ خاندانوں کی بحالی اور امداد کا سلسلہ ان شاء اللہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔



