انٹرنیشنلاہم خبریں

فرانس کے 115 اراکین پارلیمنٹ کا اسرائیل کو ہتھیار بیچنے پر پابندی کا مطالبہ

فرانس کے 115 اراکین پارلیمنٹ کا اسرائیل کو ہتھیار بیچنے پر پابندی کا مطالبہ۔

فرانس کو اسرائیل کی جاری بدترین نسل کشی میں شریک نہیں بننا چاہیے۔پارلیمانی مراسلہ

پیرس(نمائندہ احسان اللہ)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق فرانسیسی پارلیمنٹ کے 115 ارکان نے صدر  ایمانوئیل میکرون کو خط لکھ کر  اسرائیل کو  ہتھیار  بیچنے  پر  پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔میڈیا کے مطابق صدر کو بھیجے گئے پارلیمانی مراسلے میں کہا گیا ہےکہ  فرانس کو اسرائیل کی جاری بدترین نسل کشی میں شریک نہیں بننا چاہیے۔فرانسیسی اراکین پارلیمنٹ کا کہنا ہےکہ غزہ پٹی میں اسرائیلی فورسز کے  وحشیانہ حملوں کے باعث شہادتیں 33 ہزار سے تجاوز کرگئی ہیں۔حکومت اسرائیل کو فراہم کردہ ہتھیاروں کی تفصیلات پارلیمنٹ میں پیش کرے۔اراکین پارلیمنٹ کا کہنا ہےکہ  فرانس کا ہتھیاروں کی فراہمی کے لیے اسرائیل کے ساتھ معاہدہ بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You