اہم خبریںپنجاب

فتح جنگ : اسلام آباد انٹرنیشنل ائر پورٹ پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کےری ٹینر شپ ملازمین

فتح جنگ : اسلام آباد انٹرنیشنل ائر پورٹ پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کےری ٹینر شپ ملازمین کا مستقل نہ کئیے جانے پر ائرپورٹ کے احاطے میں شدید احتجاج کا پندرھواں روز۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے کنٹریکٹ پر بھرتی ھو کر ریٹینر شپ کی مستقل نوکری کا حکم نامہ حاصل کرنے والے ملازمین اپنے حقوق کیلئیے پرامن احتجاج پر مجبور ھو چکے ھیں۔
ملازمین نے مستقلی کا حکم نامہ ائرپورٹ منیجر آفتاب گیلانی کو لا کر دیا تو موصوف نے ملازمین کو مستقل کرنے سے صاف انکار کر دیا۔جس پر ملازمین نے یونین کو احتجاج کی کال دیدی۔
اس وقت اسلام انٹرنیشنل ائرپورٹ کے بین الااقوامی روانگی کے لاونج میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ریٹینر شپ ملازمین کا احتجاج پندرھویں روز میں داخل ھو چکا ھے۔ملازمین میں باپردہ خواتین بھی شامل ھیں جن کے بچے بھوک سے بلک رھے ھیں۔ملازمین کے گھروں میں نوبت فاقہ کشی تک پہنچ چکی ھے۔
اس وقت پاکستان کے تمام قومی اور بین الاقوامی ائرپورٹس پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کا دھرنا اور پرامن احتجاج جاری ھے۔
پندرہ روز گذرنے کے باوجود وزیرھوابازی خواجہ سعد رفیق ،اور ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی۔
ملازمین نے تادم مرگ اپنے حقوق کی جائز جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ھے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You