اہم خبریںپنجاب

غیر ملکیوں خصوصاً چینی شہریوں کاتحفظ اولین ذمہ داری ہے۔وزیر داخلہ محسن نقوی

غیر ملکیوں خصوصاً چینی شہریوں کاتحفظ اولین ذمہ داری ہے۔وزیر داخلہ محسن نقوی

وزارت داخلہ میں وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت چینی شہریوں کی سکیورٹی کے انتظامات پر اجلاس ہوا۔

اسلام آباد(نمائندہ کنول رباب)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی  نے کہا ہے کہ غیر ملکیوں خصوصاً چینی شہریوں کا تحفظ اولین ذمہ داری ہے۔وزارت داخلہ میں وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت چینی شہریوں کی سکیورٹی کے انتظامات پراجلاس ہوا جس میں میں وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا اور سینئر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں وزیر داخلہ کو  غیرملکیوں خصوصاً چینی شہریوں کے تحفظ کیلئے کیے  جانے والے انتظامات پر بریفنگ دی گئی جب کہ اس دوران مکمل سکیورٹی اقدامات کاجائزہ  بھی لیا گیا۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے  چینی شہریوں کی حفاظت کیلئے فول پروف اقدامات کی ہدایت کی۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ  دشمن پاکستان کی ترقی اور خوشحالی نہیں چاہتا لیکن ہم شرپسندعناصرکے مذموم مقاصد کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، غیر ملکیوں خصوصاً چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے ایس اوپیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You