اہم خبریںخیبرپختون خواہ

غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری

غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 23 جنوری کو مزید 708 افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے۔

اسلام آباد(نمائندہ امبرین بلوچ)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری۔سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 23 جنوری کو مزید 708 افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے، وطن لوٹنے والے افغان شہریوں میں 194 مرد، 156 خواتین اور  358 سے زائد بچے شامل تھے۔تفصیلات کے مطابق افغانستان روانگی کے لیے درجنوں گاڑیوں میں متعدد خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔یاد رہے کہ حکومت پاکستان کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی ہے۔تاہم اعداد و شمار کے مطابق مجموعی طور پر 4 لاکھ 74 ہزار سے زائد افغان باشندے ملک واپس لوٹ گئے ہیں۔ واضح رہے کہ ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی بڑی تعداد موجود تھی۔ غیر قانونی غیر ملکیوں کی وجہ سے کراچی میں اسمگلنگ اور بھتہ خوری بہت عام تھی تاہم قابل اطمینان امر یہ ہے کہ حکومت پاکستان اور عسکری قیادت کی مشترکہ کاوشوں سے ملک سے غیر قانونی افراد کا انخلا جاری ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You