انٹرنیشنل

غزہ کی تعمیر نو یا امداد کیلئے غیر مسلح ہونے کو قبول نہیں کریں گے، حماس

حماس نے کہا کہ غزہ کی تعمیر نو یا امداد کے لیے غیر مسلح ہونے کو قبول نہیں کریں گے۔

اسرائیلی وزیرخارجہ کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حماس کے رہنما سامی ابو زہری نے کہا کہ غزہ کی مزاحمتی فورسز کے ہتھیاروں کی بات کرنا احمقانہ ہے، مزاحمتی فورسز کو غیر مسلح کرنا ریڈ لائن ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کی تعمیر نو یا غزہ میں امداد کےلیے غیر مسلح ہونے کو قبول نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی وزیر خارجہ گدون ساعر نے ایک بار پھر قابض اسرائیلی حکومت کے جارحانہ عزائم کا اظہار کرتے ہوئے جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کےلیے شرط رکھ دی تھی۔

یروشلم میں ایک پریس کانفرنس کے دوران اسرائیلی وزیر خارجہ نے کہا، اسرائیلی حکومت جنگ بندی کے دوسرے مرحلے پر عمل درآمد کےلیے تیار ہے، جس میں غزہ سے اسرائیلی فوج کا مکمل انخلا اور تمام قیدیوں کی رہائی شامل ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You