خیبرپختون خواہ

غزہ میں غذائی قلت سے ہونے والی اموات پر اظہار افسوس کرتی ہوں۔افشاں حسین

غزہ میں غذائی قلت سے ہونے والی اموات پر اظہار افسوس کرتی ہوں۔افشاں حسین

عام شہریوں سے خوراک اور پانی دور رکھنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ رکن صوبائی اسمبلی کی میڈیا سے گفتگو

پشاور(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق رکن صوبائی اسمبلی خیبرپختونخواہ ایم پی اے محترمہ افشاں حسین نے کہا کہ غزہ میں غذائی قلت سے ہونے والی اموات پر اظہار افسوس کرتی ہوں انہوں نے کہا کہ غزہ کے مسلمانوں پر خوراک کی بندش انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عام شہریوں سے خوراک اور پانی دور رکھنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ انہوں نے غزہ میں اسرائیلی اقدامات کے غذائی قلت سے ہونے والی اموات کو ظلم قرار دے دیا۔ رکن صوبائی اسمبلی خیبرپختونخواہ ایم پی اے محترمہ افشاں حسین نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ فلسطینی علاقوں میں بھوک کے بحران کی اطلاعات پر فوری اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے تا کہ بھوک اور پیاس کے بحران کا خاتمہ ہو سکے انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور عالمی رہنماؤں سے مطالبہ ہے کہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کی جنگ بندی کیلئے بہترین اقدامات کریں تا کہ جنگ کا خاتمہ ہو سکے انہوں نے مزید کہا کہ جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You