انٹرنیشنل
غزہ میں اسرائیلی جنگ کی امریکی حمایت کیخلاف احتجاج کرنے پر 2 سابق فوجی گرفتار۔

غزہ میں اسرائیلی جنگ کی امریکی حمایت کیخلاف احتجاج کرنے پر 2 سابق فوجی گرفتار۔
اِن میں متنازع غزہ ہیومینیٹیرین فاؤنڈیشن جی ایچ ایف کے وسل بلوور انتوھونی اگویلر بھی شامل ہیں۔
غزہ(انٹرنیشنل ڈیسک) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق غزہ میں اسرائیلی جنگ کی امریکی حمایت کے خلاف احتجاج کرنے پر 2 سابق فوجی اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا۔امریکی سینیٹ کی خارجہ اُمور کمیٹی نے غزہ میں اسرائیلی جنگ کی امریکی حمایت کے خلاف احتجاج کرنے پر دو سابق فوجی اہلکاروں کو گرفتار کیا۔ان میں متنازع غزہ ہیومینیٹیرین فاؤنڈیشن جی ایچ ایف کے وسل بلوور انتھونی اگویلر بھی شامل ہیں۔انہوں نے دنیا کو بتایا کہ کس طرح جی ایچ ایف کے مسلح اہلکاروں نے غزہ میں امداد کے دوران جان بوجھ کر نہتے فلسطینیوں پر گولیاں چلائیں اور جنگی جرائم کیے۔



