انٹرنیشنلاہم خبریں

غزہ میں اسرائیلی جارحیت تھم نہ سکی، مزید 215 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی جارحیت تھم نہ سکی، مزید 215 فلسطینی شہید۔

واضح رہے کہ اسرائیل فوج نے شمالی غزہ میں اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی کے پناہ گزین سکول کا محاصرہ کر لیا۔

غزہ(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق اسرائیلی فورسز کی غزہ میں جارحیت جاری ہے ، 24 گھنٹوں کے دوران مزید 215 فلسطینی شہید ہوگئے، اسرائیلی فوج کا الا امل اور ناصر ہسپتالوں کا محاصرہ نویں روز بھی جاری رہا۔اسرائیلی فوج نے شام کے دارالحکومت دمشق میں ایرانی حمایت یافتہ گروپوں کے ٹھکانوں پر بھی حملہ کیا جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی کے پناہ گزین سکول کا محاصرہ کرلیا، گولہ باری اور فائرنگ سے 10 فلسطینی شہید ہوگئے۔قابض فوج کی مغربی کنارے میں بھی جارحیت رک نہ سکی، مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران مزید 5 فلسطینی جام شہادت نوش کرگئے،صیہونی فوج نے بمباری میں نور شمس کیمپ میں بجلی اور پانی کی لائنوں کو تباہ کردیا جبکہ بلڈوزرز نے تلکریم سمیت مختلف علاقوں میں سڑکیں اکھاڑ دیں۔24 گھنٹوں کے دوران 215 فلسطینی اسرائیلی دہشت گردی میں شہیدہوچکے ہیں، جس کے بعد سات اکتوبر سے اب تک شہدا ء کی مجموعی تعداد 26 ہزار 650 تک پہنچ گئی جبکہ 65ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہیں۔غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق اسرائیلی فوج کا الا امل اور ناصر ہسپتالوں کا محاصرہ نویں روز بھی جاری رہا۔اسرائیلی فوج نے شام کے دارالحکومت دمشق میں ایرانی حمایت یافتہ گروپوں کے ٹھکانوں پر بھی حملہ کیا جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو نے ایک بار پھر ریلیف ایجنسی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اس کے ساتھ عدم تعاون پر زور دیا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You