انٹرنیشنلاہم خبریں

غزہ میں اسرائیلی بمباری سے 80 فیصد سے زائد اسکول اور تمام یونیورسٹیاں تباہ

غزہ میں اسرائیلی بمباری سے 80 فیصد سے زائد اسکول اور تمام یونیورسٹیاں تباہ۔

17 جنوری کو اسرائیلی بم باری سے غزہ میں بچنے والی آخری یونیورسٹی بھی ملبے کا ڈھیر بن گئی۔

غزہ(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق غزہ میں اسرائیلی بمباری سے 80 فیصد سے زیادہ اسکول اور  تمام یونیورسٹیاں تباہ ہو گئیں غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 17جنوری کو اسرائیلی بمباری سے غزہ میں بچنے والی آخری یونیورسٹی بھی ملبے کا ڈھیر بن گئی جبکہ صیہونی بمباری میں غزہ کے 80 فیصد سے زائد اسکول تباہ ہوگئے۔دوسری جانب اسرائیل نے غزہ پربمباری کرکے مزید 60 فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے جبکہ جبالیہ پناہ گزیں کیمپ میں ملبے سے 20 بچوں سمیت 70 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ادھر رفح میں اسرائیلی فوج کے پے درپے حملوں سے کوئی علاقہ بھی محفوظ نہیں رہا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے رفح کے گنجان آباد علاقوں میں حملے تیز کردیے ہیں اور اسی دوران پیش قدمی کرتے ہوئے ٹینک رہائشی عمارتوں پر گولہ باری کرتے رہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You