انٹرنیشنلاہم خبریں

غزہ: عید الاضحیٰ پر اسرائیلی دہشتگردی میں مزید 40 فلسطینی شہید

غزہ: عید الاضحیٰ پر اسرائیلی دہشتگردی میں مزید 40 فلسطینی شہید۔

جس کے بعد 7 اکتوبر سے غزہ پر مسلط جنگ میں شہید ہونے والوں کی مجموعی تعداد 37 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

مقبوضہ بیت المقدس:(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق عیدالاضحیٰ کے موقع پر اسرائیلی فوج کی دہشت گردی میں مزید 40 فلسطینی شہید ہو گئے، جس کے بعد 7 اکتوبر سے غزہ پر مسلط جنگ میں شہید ہونے والوں کی مجموعی تعداد 37 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے اپنے حملوں کو عیدالاضحیٰ پر بھی نہیں روکا اور عالمی دباؤ کو نظرانداز کرتے ہوئے کھلی دہشت گردی کا مظاہرہ کیا اور مزید 40 معصوم و نہتے فلسطینیوں کو اپنے حملوں میں نشانہ بنا کر شہید کردیا۔گزشتہ برس 7 اکتوبر سے حماس کے خلاف لڑائی کو بنیاد بنا پر غزہ پر مسلط کی گئی صہیونی جنگ میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی مجموعی تعداد اب تک 37 ہزار سے زیادہ ہو چکی ہے، جس میں خواتین و بچوں کی تعداد نصف سے بھی زیادہ ہے جب کہ زخمیوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے اور بے گھر ہونے والوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔ علاوہ ازیں اسرائیلی فوج کے حملوں میں غزہ کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا گیا ہے۔فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ اب تک زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 85 ہزار سے زیادہ ہو چکی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ساہ 7 اکتوبر سے غزہ پر مسلط کی گئی جنگ کے بعد یہ دوسری عید ہے (عیدالفطر کے بعد عیدالاضحیٰ)، جس میں اسرائیلی افواج کھلے عام اپنی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فلسطینیوں پر حملے کرکے انہیں شہید کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے، جس میں خواتین و بچے بھی شامل ہیں جب کہ قابض فوج رہائشی آبادی اور پناہ گزیں کیمپوں پر بھی مسلسل حملوں میں مصروف ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You