انٹرنیشنل

غزہ: اسرائیلی فوج کا 7 اکتوبر کو اغوا کیے جانیوالے 6 مغویوں کی لاشیں برآمد کرنے کا دعویٰ۔

غزہ: اسرائیلی فوج کا 7 اکتوبر کو اغوا کیے جانیوالے 6 مغویوں کی لاشیں برآمد کرنے کا دعویٰ۔

اسرائیلی فوج اور ایجنسیوں نے جن مغویوں کی لاشیں برآمد کی ہیں ان میں سے 4 کی عمریں 70 سال سے زائد ہیں۔رپورٹ

تل ابیب(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق اسرائیلی فوج نے 7 اکتوبر کو حماس کے ہاتھوں اغوا کیے جانے والے 6 مغویوں کی لاشوں کو ایک آپریشن میں بازیاب کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔میڈیا کا بتانا ہے کہ اسرائیلی فوجی ترجمان کے بیان کے مطابق 6 مغویوں کی لاشوں کو خان یونس شہر کے ایک غار سے رات گئے ہونے والے آپریشن کے بعد برآمد کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج اور ایجنسیوں نے جن مغویوں کی لاشیں برآمد کی ہیں ان میں سے 4 کی عمریں 70 سال سے زائد ہیں۔مغویوں کی لاشیں برآمد ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل تمام مغویوں کو زندہ یا مردہ حالت میں واپس لانے کی ہر ممکن کوشش کرے گا۔دوسری جانب اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائر لاپیڈ نے کہا کہ ہم ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید مغویوں کو کھوتے جائیں گے، ہمیں مغویوں کی واپسی کے لیے اب ہر صورت ڈیل کرنی ہوگی۔ علاوہ ازیں اسرائیل نے آج پھر غزہ شہر میں واقع ایک اسکول پر بمباری کی جس کے نتیجے میں اسکول میں پناہ لیے ہوئے 10 فلسطینی شہید ہوگئے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You