اہم خبریںبزنس

عوام کو مہنگائی کا بڑا جھٹکا، بجلی کی قیمت میں 2 روپے 51 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری

لاہور: عوام پر مہنگائی کا قہر ٹوٹنے کو تیار، بجلی کی قیمت میں 2 روپے 51 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی گئی۔

بتایا گیا ہے کہ اضافے کی منظوری نیپرا نے ستمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی، سی پی پی اے نے بجلی 2روپے 66 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی تھی۔ مذکورہ اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا، دیگر صارفین کو آئندہ ماہ کے بلوں میں ادائیگی کرنا ہوگی۔

سماعت کے دوران نیپرا حکام نے بتایا کہ ستمبر میں میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی سے 2 ارب 7 کروڑ روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑا، طلب کے مقابلے میں ایل این جی کم فراہم کی گئی۔ ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ پر وائس چیئرمین نیپرا کا کہنا تھا کہ ایندھن کی قیمتیں بڑھنے سے بجلی کے نرخ بڑھتے ہیں، اگر سسٹم میں سستی بجلی آجائے تو مہنگی بجلی ختم ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا اللہ سے امید رکھیں کہ بہتری آئے گی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You