انٹرنیشنلاہم خبریں

عوامی جمہوریہ کانگو میں صدر کیخلاف بغاوت کی کوشش ناکام بنادی گئی

عوامی جمہوریہ کانگو میں صدر کیخلاف بغاوت کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

ہم نے بغاوت کی کوشش کو ناکام بنا دیا، حالات کنٹرول میں ہیں۔فوجی ترجمان عوامی جمہوریہ کانگو

کانگو(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق افریقی ملک عوامی جمہوریہ کانگو میں فوج نے صدر  فلیکس شیٹ سکیڈ کے خلاف ہونے والی بغاوت کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق عوامی جمہوریہ کانگو میں آج صبح بغاوت کی کوشش میں ایک باغی اور  2 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئے جب کہ کئی مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ موقع پر موجود گواہوں کے مطابق فوجی لباس میں موجود 20 کے قریب افراد نے کانگو کے صدر کے اہم اتحادی اور اسپیکر شپ کے امیدوار  وائٹل کامہیری کی رہائش گاہ پر حملہ کیا جسے وہاں موجود سکیورٹی نے ناکام بنایا۔عوامی جمہوریہ کانگو کے فوجی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ہم نے بغاوت کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے اسے کچل دیا ہے اور اب حالات مکمل کنٹرول میں ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You