عنوان: وزیراعلیٰ سندھ کیجانب سے 5 کڑور کی گرانٹ

عنوان: وزیراعلیٰ سندھ کیجانب سے 5 کڑور کی گرانٹ
کراچی پریس کلب کے عہدیداران صاحبان
السلام علیکم ورحمۃ الله
اس میں کوئی شک نہیں کہ ھمارے کراچی پریس کلب کے عہدیداران جس قدر محنت نیک نیت پرخلوص سچائی کیساتھ اپنی خدمات پیش کررہے ہیں جتنی تعریف کی جائے اور سراہا جائے کم ھے الله آپ سب کو ہمت اور حوصلہ عطا فرمائے آمین, میرے معزز کراچی پریس کلب کے عہدیداران صاحبان وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نےکراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی کی درخواست پر پریس کلب کی سالانہ گرانٹ دوگنی یعنی پانچ کروڑ کردی ہیں اس کاوش پر صدرفاضل جمیلی صاحب کے شکرگزار ہیں۔ پانچ کڑور روپے بینک میں جمع تو ھوگئے ہیں لیکن اب تک بے روزگار صحافی مجھ سے کہتے ہیں کہ کیا ھم اب بھی دربدر رہیں گے یا وزیراعلیٰ اور وزیراعظم سے ھمارے روزگار کا جامع نتیجہ خیز عمل لایا جائیگا کہ نہیں۔ بیشتر بیروزگار صحافیوں نے کہا کہ جاوید صدیقی صاحب بیروزگاری کی اذیت و تکلیف کو آپ سے زیادہ کوئی اور کیا سمجھے گا۔ میں جاوید صدیقی ایگزیکٹو ممبر دستور گروپ اور ممبر کراچی پریس کلب امید کرتا ھے کہ بیروزگار صحافیوں کے بچوں کی تعلیمی اخراجات کے دباؤ, بیماری و ادویات کے مسائل کو ہرگز ہرگز نظر انداز نہیں کریں گے۔ مجھے خوشی ھے کہ سابقہ سیکرٹری ارمان صابر نے جس عدل و انصاف, مساوات, سچائی اور ایمانداری سے تواتر دو سالہ خدمات انجام دیں تھیں۔ موجودہ سیکرٹری رضوان بھٹی صاحب بھی اسی قدر بلکہ اس سے زیادہ بہتر خدمات پیش کرکے آنے والے الیکشن میں سرخرو ہونگے۔ انشاءالله۔۔۔ سیکرٹری رضوان بھٹی آپ کی شخصیت ہی بہترین ھے اسی لیئے آپ سے بہترین امور کی امید رکھتے ہیں یقیناً آپ سمیت موجودہ عہدیداران میرے بات کو سنجیدگی سے لیں گے اور بیروزگار صحافیوں کے مسائل کا فی الفور تدارک کرنے میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔



