عنوان: میں بیٹی ھوں پاکستان کی ۔۔۔!!

ٹائٹل: بیدار ھونے تک
عنوان: میں بیٹی ھوں پاکستان کی ۔۔۔!!
کالمکار: جاوید صدیقی

میرے ملک میرا وطن پاکستان ھے اور عالم اسلام کا قلعہ بھی۔ ھمارے ماؤں نے ھمیں پیدا ھوتے ہی دین محمدی ﷺ یعنی اسلام کے متعلق ابتدائی اور چیدہ چیدہ اصولوں سے روشناس کرایا۔ ھم لڑکیوں کو اپنے گھروں محلہ آس پڑوس اورخاندان و رشتہ داروں سے اسلامی روایات تہذیب و اخلاق اور پردہ داری کی ترغیب و اہمیت و فضلیت ملی۔ جب ھم لڑکیاں بلوغت میں پہنچیں تو پردہ اور پردہ داری کا احساس بڑھ گیا تب احساس ھوا کہ آخر دین محمدی ﷺ میں پردہ کی اہمیت کیوں رکھی۔ پردہ ھم لڑکیوں میں تحفظ و اطمینان کا احساس بیدار رکھتا ھے۔ ھم نسوانیت بناء پردہ عجیب کیفیت اور ڈر محسوس کرتی ھیں بیشک اللہ کے ہر احکام میں راز چھپا ھے اور اللہ اپنے بندوں بندیوں کے حق اور بہتری کیلئے ہی حکم صادر کرتا ھے۔ میں بیٹی ھوں پاکستان کی مجھے اپنی اپنے ماں باپ کی اپنے گھر والوں کی محلے اور شہر کی اور سب سے بڑھ کر اپنے وطن پاکستان کی عزت و آبرو کا خیال ھے۔ ذرا سی بے پردگی سے دنیا بھر میں پاکستان کی جگ ہنسائی ھوسکتی ھے یوں بھی میرا وجود میرا جسم میری روح عطائے خداوندی ھے میرا اپنے ایک باریک بال تک پر کنٹرول اور مرضی نہیں۔ میں سوچ بھی نہیں سکتی کہ کبھی بے پردہ ہوجاؤں۔ میں ایک اسلامی ملک میں رہتی ھوں جہاں پر اردگرد والے بہت اچھے لوگ ہیں۔ ھمارے اردگرد کوئی فرعون ‘ نمرود یا یزید نہیں ہے اور نہ ھمارے گھر میں کوئی ابوجہل ‘ کوئی ابولہب ‘ کوئی ولید بن مغیرہ نہیں. ھمارا واسطہ کسی عقبہ بن ابی معیط سے نہیں پڑنا جو ھمیں نماز پڑھتے اونٹ کی اوجھڑی سے لاد دے. ھمارا واسطہ کسی شمر سے نہیں پڑنا جو نماز پڑھتے ھماری گردن ہی اڑا دے. یہ تو ہمارے اتنے اچھے لوگ ہیں پیارے سے بس کبھی کبھی شیطان کی چال سمجھ نہیں پاتے ‘ جیسے ہم بھی کبھی کبھار بہک ہی جاتے ہیں ان کی باتوں کا اتنا بھی کیا غصہ کیا کرنا؟ آپ اپنے کسی کزن یا انکل کو ایک بار بس بتا دیں. "میں شرعی پردہ کرتی ہوں” آپ یقین کریں وہ اگلی بار ضرور اجازت لے کر آئیں گے پہلی بار ہوسکتا ہے انہیں عجیب لگے. نئی بات عجیب لگ ہی جاتی ہے خیر ہے لیکن وہ کبھی بھی آپ کو جان سے نہیں ماریں گے۔ اگلی بار وہ آپ کو دیکھ کر نظریں جھکالیں گے۔ ہٹ جائیں گے۔ اجازت مانگ کر اندر آئیں گے۔ آپ اپنے گھر والوں ‘ دوستوں کو کہہ دیں "میں غیبت نہیں کرتی” آپ یقین کریں وہ خود رکیں یا نہ مگر آپ کو دیکھ کر ضرور رک جائیں گے. آپ کے سامنے نہیں کریں گے آپ بس بول دیں "میں میوزک نہیں سنتی” آپ یقین کریں آپ کو دیکھ کر ساز بند کردیئے جائیں گے۔ آپ سے پھر کوئی گانا ڈسکس نہیں کیا جائیگا. آپ چیزوں سے اتنا پریشان مت ہو اللّٰه پر بھروسہ رکھیں۔ اس کا راستہ چن لیں اور اس پر ثابت قدم ہوجائیں۔ دین کے رستے میں اگر مشکلیں ہیں تو ساتھ ہزار آسانیاں بھی ہیں۔ آسانیوں کو دیکھیں اور الحمدللّٰه کہیں بیشک اسلامی شعائر اسلامی روایات اسلامی احکامات میں ہی مرد و زن کیلئے کامیابی و کامرانی رکھی گئی ھیں اور میں کیوں نہ شرعی پردہ کروں مجھ پر دوسروں کی نسبت زیادہ فرض ھے کیونکہ میں اسلامی ممالک کے قلعہ پاکستان کی بیٹی ھوں اللہ میرے وطن کو اسلامی ریاست بنادے آمین یا رب اللعالمین ۔۔۔۔۔۔!!



