*عنوان: لشکرِ اسلام کا سپہ سالار أبوعبیدہ کا خطاب*

*ٹائٹل : بیدار ھونے تک*
*عنوان: لشکرِ اسلام کا سپہ سالار أبوعبیدہ کا خطاب*
*کالمکار: جاوید صدیقی*
حماس ترجمان أبوعبیدہ نے خطاب کرتے ہوئے سب سے پہلے قرآن پاک کی آیت پڑھی ۔۔۔ قَاتِلُوۡهُمۡ يُعَذِّبۡهُمُ اللّٰهُ بِاَيۡدِيۡكُمۡ وَيُخۡزِهِمۡ وَيَنۡصُرۡكُمۡ عَلَيۡهِمۡ وَيَشۡفِ صُدُوۡرَ قَوۡمٍ مُّؤۡمِنِيۡنَۙ ۞ ترجمہ : ان سے جنگ کرو تاکہ اللہ تمہارے ہاتھوں سے ان کو سزا دلوائے، انہیں رسوا کرے، ان کے خلاف تمہاری مدد کرے، اور مومنوں کے دل ٹھنڈے کردے۔۔۔۔۔ !! اے غزہ کے عظیم مجاہدین اور دنیا کے آزاد لوگو اور پوری دنیا کے مسلمانو : السلام عليكم ورحمة الله وبركاته ۔ گزشتہ ستر دنوں سے مجاہدین اسرائیلی ظالم صہیونی درندوں کے خلاف برسرِپیکار ہیں۔ دشمن پوری دنیا کی طاقت اور قوت کیساتھ لشکر اور وحشیانہ بمباری کے باوجود بھی کامیاب نہیں ہوسکا ہے الحمدللہ۔ غزہ مجاہدین نے گزشتہ پانچ دنوں میں سو سے زائد یہودی فوج کے ٹینک فوجی گاڑیاں تباہ کی ہیں۔ گزشتہ پانچ دنوں میں مجاہدین نے کئی بڑی بڑی گھات لگا کر حملے کئے، جس میں درجنوں یہودی جہنم واصل ہوئے۔ مجاہدین نے میدان جنگ میں یہودی فوجیوں کی چیخ و پکار سنی اور دیکھیں ہیں۔ غزہ مجاہدین کے حملوں کے بعد اسرائیل جنگی ہیلی کاپٹروں کی لینڈنگ دیکھی گئی ہے۔ مجاہدین غزہ کی ہر سڑک ہر محلے ہر علاقے میں یہودی فوج کے ساتھ مقابلہ کررہے ہیں۔ یہودی فوج کو جلد پتہ چل جائے گا کہ غزہ پر قبضہ محض ان کا خواب تھا۔ یہودی فوجیں اخلاق نہیں جانتی وہ نہتے معصوم مظلوم مسلمانوں بچوں کو شہید کررہے ہیں۔ یہودی فوج کا غزہ میں ہلاک ہونے والوں کی بڑی تعداد کو ماننا محض جھوٹ ہے کیونکہ جو اعداد و شمار یہودی بتا رہے ہیں اس سے دس گنا زیادہ یہودی ہلاک کئے گئے ہیں۔ غزہ کی ستر روزہ لڑائی سے ثابت ہوا ہے کہ اسرائیل صرف غزہ سے مسلمانوں کو مٹانا چاہتا ہے لہٰذا تمام فلسطینی مسلمانوں کو مل کر یہودیوں کے خلاف لڑنا ہوگا چاہے غزہ کے مسلمان ہوں یا الضفة الغربية کے ہوں سب کو ایک ہو کر لڑنا ہوگا اور یہودیوں کے قدموں کے نیچے آگ لگانا ہوگی۔ اے غزہ کے مظلوم مسلمانوں آپ کی قربانیاں انشاءاللہ رائیگاں نہیں جائیں گی آپ کے صبر کے بل بوتے پر انشاءاللہ ہم جیتیں گے ۔۔ رَبَّنَا أَفْرِغْ عَلَيْنَا صَبْرًا وَثَبِّتْ أَقْدَامَنَا وَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَافِرِينَ ۔۔۔۔!!




