کالم/مضامین

عنوان: غدار ناجائز نطفہ کی پیدائش ھوتے ہیں

ٹائٹل: بیدار ھونے تک

عنوان: غدار ناجائز نطفہ کی پیدائش ھوتے ہیں ۔۔۔!!

ایک ادنیٰ سا صحافتی میدان میں طالبعلم ھونے کے باوجود اچھی طرح سے جانتا ھوں کہ کوئی بھی گستاخِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم ھو یا پاکستان مخالف اور پاک افواج سے بغض و عداوت رکھنے والا سو فیصد ناجائز اولاد ھوتا ھے کیونکہ حرامی ہی حرام کام اور حرامی بکواس کرسکتے ہیں۔ جنہیں الله عزت و احترام عطا فرماتا ھے غدارِ وطن ان کی ہرزہ سرائی کرکے تسکین محسوس کرتے ہیں۔ ھمارے ملک پاکستان میں لسانیت عصبیت تعصب رکھنے والے بیشمار غدار موجود ہیں یقیناً نظام کی فرسودگی, ناکامی اور آئین کی خامیوں و کمزوری کے سبب یہ آزادانہ کفریہ رویہ برقرار رکھے ھوئے ہیں جہاں آئین میں کمزوری ھے وہیں عدالت کی بولی لگتی ہیں دنیا کی بدترین عدالتیں مملکت پاکستان میں ہیں اسی لیئے شریعت کورٹ کو ان ظالم حکمرانوں نے پس پشت ڈال رکھا ھے۔ پاکستان میں جمہوریت مکمل اسلامی قوانین کے منافی ہیں اور حقیقی تحقیقی تناظر میں دیکھیں تو آئینِ پاکستان صرف اور صرف اشرافیہ کے تحفظ کی ضمانت بنا بیٹھا ھے۔۔۔۔۔ معزز قارئین!! گزشتہ دنوں میں نے علی وزیر اور محسن داوڑ کو افواج پاکستان کے خلاف کھل کر الزام تراشی اور ہرزہ سرائی کرتے دیکھا تو مجھے اسد قیصر اور پی ٹی آئی حکومت کی یاد آگئی کہ جو ان ملک دشمنوں کو اوقات میں رکھا کرتے تھے۔ مجھے بے حد دکھ ہوا کہ اس پی ٹی ایم نامی فتنے کو کچلنے کیلئے مجھ سمیت بہت سے بیروزگار صحافی اور سوشل ایکٹوسٹ جو اپنی جیب سے بمشکل انٹرنیٹ کا خرچ نکال کر دن رات ایک کرتے تھے اس فتنے کو ایکسپوز کرنے کیلئے اور الحمدللّٰه ہماری نوجوان نسل نے یہ کر دکھایا کہ پی ٹی ایم کی چال بازی میں آنے والے لاکھوں کی تعداد میں پشتون پاپولیشن کو ان کا اصل چہرہ دکھایا یہ پشتوں کارڈ کھیلنے والے ایک وقت میں بڑے بڑے جلسے کیا کرتے تھے اور افواجِ پاکستان کو جی بھر کے گالیاں دیتے تھے اور محب وطن پاکستانی بیروزگار صحافی اور سوشل ایکٹوسٹ ان کے خلاف اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ کو مورچہ سمجھ کر لڑتے رہے اور تب تک لڑے جب تک منظور پشتیں محسن داوڑ اور علی وزیر کو ان کے آبائی گاؤں ہلکوں اور شہروں سے جوتے نہیں پڑے اور عوام نے ان کا اصل چہرہ نہیں دیکھ لیا۔ گزشتہ دنوں یہی محسن داوڑ علی وزیر اسمبلی کے فلور پر افواج کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے رہے جھوٹے بہتان لگاتے رہے مگر کوئی اسد قیصر اسپیکر یا قاسم سوری ڈپٹی اسپیکر کی کرسی پر موجود نہیں تھا جو ان کی زبان بند کرے جو ان کو کہہ سکے کہ دفاعی اداروں کے خلاف تمہاری بکواس ہرگز قبول نہیں کی جائے گی پھر مجھے یاد آیا آج تو پی ٹی آئی حکومت نہیں رہی بلکہ امپورٹڈ بھکاری حکومت وجود میں آچکی ہے جو انہی غداروں سے ووٹ لے کر حکومت میں آئے ہیں وہ اپنے اتحادیوں کی زبان کیا بند کریں گے مجھے یاد آئے میجر جنرل آصف غفور صاحب کہ جب وہ پریس کانفرنس جس میں حامد میر نے منظور پشتیں کو ٹی وی پر بلا کر سوال کرنے کی اجازت مانگی تو میجر جنرل آصف غفور صاحب نے غصے میں جواب دیا تھا کہ آپ ایسے شخص کو ٹی وی پر بلانا چاھتے ہیں جو کہتا ہے یہ جو دہشت گردی ہے اس کے پیچھے وردی ہے مجھے افسوس ہوا آج امپورٹڈ بھکاری حکومت کی سر پرستی میں ھماری قربانیاں دینے والی فوج کے خلاف علی وزیر محسن داوڑ نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کھل کر افواجِ پاکستان کو نشانہ بنایا اور کوئی ان کو ٹوکنے روکنے والا موجود نہیں تھا مجھے دکھ ہوا کہ پی ٹی ایم فتنہ پھر سر اٹھایا اور پاکستان کی بائیس کروڑ عوام ان فسادیوں کو چپ چاپ دیکھنے اور سننے پر مجبور کردی گئی ھے۔ میرا ملک چوروں اور ملک دشمنوں کے ہاتھ کا کھلونا بن کر رہ گیا ھے۔

پاک فوج زندہ باد , پاکستان پائندہ باد

کالمکار: جاوید صدیقی

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You