کالم/مضامین

عنوان: جمہور نام پر جمہوریت کا قتل

ٹائٹل: بیدار ھونے تک

عنوان: جمہور نام پر جمہوریت کا قتل۔۔۔!!

گیارہ سالہ آمریت کے بعد بینظیر بھٹو سے شروع ھونے والی جمہوری حکومت تاحال جاری ھے مگر اس جمہوری عمل میں گاہے بگاہے دو سیاسی خاندان برجمان رھے جبکہ ان کے ساتھ ذیلی سیاسی جماعتوں نے خوب جمہور کو جمہوریت کو نت نئے کفن میں لپیٹا۔ پاکستانی سیاسی جماعتوں اور ان کے لیڈروں نے ہمیشہ کسی نہ کسی طرح موقع محل دیکھ کر اپنی عظیم بہادر محب الوطن افواج کو تنقید کے نشتر بسانے سے باز نہیں آئے۔ سنہ دو ہزار میں ایک آمر جنرل پرویز مشرف نے وہ تاریخی بہترین کام کیا جو یہ جمہوریت کے ٹھیکیدار خوابوں میں بھی سوچ نہیں سکتے تھے اس نے ملک و قوم کو آزدی اظہار کا حق دیا اور اس بابت ابلاغِ عامہ سمیت جدید خطوط پر الیکٹرونک میڈیا کیلئے راستے ہموار کیئے ایک جانب ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں روزگار کے مواقع میسر آئے تو دوسری جانب پروکسی وار سے بچاؤ کیلئے محب الوطنوں کیساتھ جہاد کیئے۔ دنیا کی سپر پاور کہنے والا چوہا امریکہ نے ہمیشہ سازشوں مکاریوں اور دھوکہ بازیوں سے انکاری و انتشار پھیلائے۔ یہودیوں کیساتھ ملکر امریکہ نے ایک بین الاقوامی دہشتگردی کا ڈرامہ رچایا نائن الیون جو اب مکمل طور پر بے نقاب ھوگیا ھے مگر اس ڈرامہ کے نتائج میں اسلامی ریاستیں تباہ و برباد ہوگئیں۔ دکھ و افسوس سے کہنا پڑتا ھے کہ پاکستان میں موجود تمام کی تمام سیاسی جماعتیں اس مردود بے غیرت مسلمانوں کا قاتل یہودیوں کا غلام امریکہ کی غلامی میں ہمیشہ پیش پیش رھے۔ عمران خان سمیت کوئی ایک سیاسی لیڈر نہیں جس نے امریکہ کی خوشنودگی کیلئے اپنی افواج کی ہرزہ سرائی اور منفی تنقید نہ کی ھو اور مسلسل لامتناہی سلسلہ تا حال جاری ھے کہ افواجِ پاکستان اور عوام میں فاصلے پیدا ھوجائیں اس بابت پاکستانی قوم کو سلام ھے کہ محب الوطنی کا ثبوت دیتے ھوئے عوام نے ہر بے غیرت ملک فروش سیاستدانوں کا افواجِ پاکستان مخالف بیانیہ سختی سے رد کیا۔ بینظیر بھٹو آصف زرداری نوازشریف اور عمران خان نے مختلف ناموں اسکیموں سے ملک کے قرض اتارنے قومی خذانے کو بھرنے عوامی سطح پر خوشحالی لانے اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے روزگار میں اضافہ کرنے تعلیم اور صحت کو مفت دینے صنعتوں اور کاروبار کو جلا بخشنے گو کہ یہ سب نے بیانیئے رکھے پاکستانی عوام سمیت تارکینِ وطن سے بھاری بھاری چندے وصول کیئے مگر نہ چیف جسٹس صاحبان نے پوچھا اور نہ ہی حکومتی اداروں نے احتساب اور ریکارڈ کو عوام کے سامنے پیش کیا۔۔۔۔ معزز قارئین!! تحریک انصاف سمیت ملک بھر کی سیاسی جماعتیں آگے بڑھ کر خود اور اپنے تمام کے تمام ایگزیکٹو ممبران سمیت عام ممبر سے چندہ کرکے خطیر رقم جمع کیوں نہیں کرتے کیوں آئی ایم ایف اور ایشیائی بینک سے قرض لیکر ملک کو پستی میں دکھیلتے ھیں۔ ھمارے میڈیا میں اس وقت صرف دو فیصد صحافی ہیں بقیہ اٹھانوے فیصد اینکرز ھیں جو خود کو جبراً صحافی کہلواتے ہیں ان اٹھاونوے فیصد اینکروں میں چھیانوے فیصد ملک فروش ضمیر فروش ہیں جبکہ دو فیصد صحافیوں میں صفر اعشارہ اٹھاوے زرد صحافی اور صرف اعشارہ دو فیصد صحافی ہیں جنہیں ھم صحافی کہہ سکتے ہیں جو سچ و حق پر ہمیشہ کھڑے رہتے ہیں۔ ہر مشکل کا سامنا کرتے ہیں اسی سچائی اور ایمان پر کھڑے رہنے سے کئی شہادت نوش کرچکے ہیں۔۔۔۔معزز قارئین!! پاکستان کے آئین کو ان سیاستدانوں نے بیرونی آقاؤں کی ایما پر بار ہا تبدیل کرکے آئین کو تار تار کردیا ھے جمہوریت کی روح نکال کر مردہ کردیا ھے اب جمہوریت کا صرف اسٹیکر چسپاں ھے جمہوریت کہیں نہیں۔ جمہوریت میں ادارے آزاد خودمختار ھوتے ہیں عدل و انصاف ھوتا دکھائی دیتا ھے۔ ھمارے جسٹس صاحبان شراب پی کر دنگا مستی کرتے ہیں یہ میں نہیں کہہ رھا میڈیا نے ان کی وڈیوز دکھاکر انہیں بے نقاب کیا تھا۔ حقیقت تو یہ ھے کہ سول کورٹ ھو یا ہائی کورٹ و سپریم کورٹ کے احاطوں میں دس روپے کے ایفیڈیویٹ سو روپے میں دھرلے سے فروخت ھوتے ہیں ۔ پیشکار جس طرح رشوت طلب کرتا ھے اور تاریخوں پر رقم دے جاتی ھیں وہ تمام جسٹس صاحبان کے علم میں ھے پھر کیس کی نوعیت سے نرخ نامے طے ھوتے ہیں وہ بھی کسی سے پنہاں نہیں اسی سے جڑے پولیس کے محکمے کو دیکھ لیں تو سراپا پرگندہ اور ناسور ھے ریاست پر۔۔۔۔ معزز قارئین!! سوائے پاک آرمی کے سول ادارے تباہ و برباد ھوکر رہ گئے ہیں یہ ھے جمہوریت اور جمہوری حکومتیں اور انکے سربراہان کے کرتوت۔ موجودہ حالات میں عوام نہیں جانتی کہ آپ سب حکومت کس طرح چلائیں گے بس عوام یہی کہتی ھے اور مطالبہ کرتی ھے کہ پاکستان میں پہلی بار اس قدر متحدہ حکومت تشکیل ھوئی ھے ہر متحدہ سیاسی جماعت اور تحریک انصاف ملک و قوم کیلئے ذاتی رقم ذاتی املاک کے نذرانے عطیئے پیش کریں تاکہ ھم عوام کہہ سکیں کہ ھمارے سیاستدان حقیقت میں محب الوطن ھے ملک و قوم کا درد رکھتے ہیں ورنہ ثابت ھوجائیگا کہ یہ سب کے سب لٹیرے چور ڈاکو زہزن اور غدارِ وطن ہیں کیونکہ ملک و قوم کو دانستہ طور پر مفلوج کرنا یا مفلوج والے اسباب پیدا کرنا یہ سب دشمنانانِ وطن کے ضمن میں آتا ھے۔ بجٹ 2022-2023 کو عوامی بجٹ پیش کریں جس میں ٹیکس سمیت دیگر تمام معاملات میں واضع کمی اور چھوٹ ھو خاص کر سفید پوش عوام سرکاری ملازمین کی تنخواہ و پینشن میں 50 فیصد اضافہ ناگزیر ھوچکا ھے۔ وفاق سمیت تمام صوبائی حکومتیں گروپ انشورنس کی رقم کی ادائیگی لازمی کریں یہ سب ممکنات میں سے ہیں بس آپ سب جمہوری سیاسی پارٹیاں دل کھول کر قومی خذانے میں ہنگامی بنیادوں پر عطیہ کے طور پر جمع کرادیں پھر جھگڑا ھی ختم اور ملک دیوالیہ ھونے سے بھی بچ جائے گا۔۔۔۔۔۔ معزز قارئین!! ایک روز میں اسپتال میں تھا کہ میں نے دیکھا کہ ایک مالدار کا بچہ داخل ھوا اس مالدار کا کہنا تھا کہ علاج میں جتنا خرچ ھوتا ھے کرونگا بس میرے بچے کو بچالو اگر یہاں علاج ممکن نہیں تو دنیا کے مہنگے ترین اسپتال میں علاج کراسکتا ھوں بس میرے بچے کو نئی زندگی دیدو میرے معزز قارئین آپ یقین جانیئے اس بچہ کی طرح ھمارے ملک کی حالت ھوگئی ھے اور مالدار باپ کی طرح ھمارے سیاستدان اور ان کی جماعت ہیں اب دیکھنا یہ ھے کہ اس بچے کو حقیقی باپ کی طرح بچاتے ہیں نئی زندگی بخشتے ہیں یا پھر سوتیلے باپ کی طرح مرنے مٹنے پر چھوڑ دیتے ہیں اے میرے ہم وطنو! بیدار ھوجاؤ ہوش کے ناخن لے لو خدارا جذبات سے نکل کر شعور کی منزل پر بیٹھ کر اپنے تمام کے تمام سیاستدانوں کا جائزہ لو مشاہدہ اور تحقیق کرو ان کی میٹھی میٹھی چپٹی چپٹی باتوں میں نہ آؤ اپنے اندر احساسِ حب الوطنی کو بیدار رکھو اور دکھو کہ کون سچ و حق پر ہمیشہ کھڑا رہا کون ملک و قوم کو قرض سے نجات دلاتا رھا کون اسلام اور پیغمبرِ اسلام کی تعلیمات کو اپناتا رھا ھماری اور ھمارے ملک و قوم کی بقاء حق و سچ پر محیط ھے اپنے قول سے پھرجانے والے صادق و امین نہیں ھوتے یاد رکھو اپنے وہ رہنما منتخب کرو جو صادق و امین حق و سچ پر قائم رہنے والے بہادر نڈر اور جذبہ جہاد کا شوق رکھنے والے ھوں تو جان لو اب ان سب پر ذمہ داری عائد ھوتی ھے کہ یہ سب کے سب سیاستدان اپنی ذاتی املاک و دولت کم از کم پچیس فیصد قومی خذانے میں جمع کرائیں عید الفطر تک جس سیاستدان سیاسی کارکن اور سیاسی جماعت نے پچیس فیصد ذاتی املاک و رقم قومی خذانے میں جمع نہیں کرائی تو جان لیجئے گا کہ وہ غدارِ وطن اور وطن فروش ہیں وہ گھٹیا ناجائز اولاد ہیں جو مشکل وقت میں پیٹھ دکھا کر بھاگ گئے ان کی سزا موت ھے الله پاکستان کی ہمیشہ غیب سے مدد فرمائے اور غداروں سہولتکاروں کو نیست و نابود کردے آمین یا رب العالمین۔

قائداعظم زندہ باد, پاک آرمی زندہ باد, پاکستان پایندہ باد۔۔۔۔۔!!

کالمکار:جاوید صدیقی

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You