عنوان : اسلامی صدارتی نظام آپکے ایک قدم پر ۔۔۔۔!!

ٹائٹل: بیدار ھونے تک
عنوان : اسلامی صدارتی نظام آپکے ایک قدم پر ۔۔۔۔!!
کالمکار: جاوید صدیقی
بیشک اللہ اپنے برگزیدہ بندوں کے صدقے بلات و آفات مصیبت و مصائب ٹال دیتا ھے اور نیکی کی طرف بلانے کیلئے اپنے پسندیدہ بندوں کو حکم بھی دیتا ھے اور چند بندے ایسے بھی پیدا کرتا ھے جو دکھنے میں عام سے لگتے ھیں مگر کام اہم ترین سر انجام دیتے ھیں یہ لیڈر و رہنما ھوتے ھیں افسوس کہ پاکستان لیڈر و رہنما سے عاری ھے یہاں ہر طرف ہر سو سیاستدان ہی سیاستدان ھیں، سیاستدان لیڈر و رہنما کبھی بھی نہیں ہوسکتا ھے اور لیڈر و رہنما سیاستدان نہیں بن سکتا کیونکہ سیاستدان سازش مکاری دھوکہ عیاری جھوٹ مکر و فریب سے مزین ھوتا ھے سیاستدان ایک نمبر کے خودغرض مطلب پرست لالچی اور منافق ھوتے ھیں یہی وجہ ھے کہ اسلامی تواریخ میں ایسے خوائص یافتہ کو سیاستدان کہا جاتا گیا جبکہ عوام قوم رعایا کے دکھ درد احساس اور تکالیف کو رفع کرنے انکے بنیادی حقوق فراہم کرنے ایک فلاحی اسلامی خوشحالی ریاست رہبر و رہنما ہی دیتے چلے آئے ھیں یہ رہبر و رہنما ایمانداری دیانتداری سچائی خلوص اور نیک نیتی میں کمال مقام رکھتے تھے۔ اسی تاریخی پس منظر میں دور اندیش وسیع نظر قابل و ذہین ایماندار و دیانتدار سچا نڈر ھمارا رہبر و رہنما اور لیڈر بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح ؓ نے اپنی زندگی کے آخری ایام میں وصیت پاکستان لکھی تاکہ پاکستان دشمنوں غداروں اور سہولتکاروں کے ہاتھوں محفوظ بن سکے۔ قائداعظم محمد علی جناح ؓ نے وصیت میں لکھا کہ پاکستان کا نظام ” اسلامی صدارتی نظام ” پر مروج ھو جبکہ آپ نے جمہوریت کو ناسور قرار دیا۔ قائداعظم محمد علی جناح ؓ کی اسی وصیت پر عمل پیرا کرنے کیلئے محب وطن سچا نڈر فرزندِ وطن عزیز ڈاکٹر انجینئر سید صادق علی نے کئی ماہ گزر گئے سپریم کورٹ میں اپنی پٹیشن جمع کرائی مگر تاوقت چیف جسٹس عمر بندیال صاحب نے شنوائی کا وقت نہیں دیا جبکہ یہ پٹیشن ذاتی مفاد کیلئے نہیں بلکہ ملک و قوم کی امانت ھے جو ریاست کو ملنی چاہئے۔ ڈاکٹر انجینئر سید صادق علی نے اس قومی فریضہ کی تکمیل کیلئے قائداعظم ؓ کی وصیت کی تشریح کیلئے شوشل میڈیا میں ایک گروپ بھی بنایا ھے آپ نے اس گروپ میں قوم کو پیغام دیا وہ پیغام یہ ھے۔ السلام وعلیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ میں نے کافی کوشش کی کہ کوئی وکیل اس گروپ میں پاکستانیوں کی آسانی کیلئے ملک میں اسلامی صدارتی نظام نافذ کرنے کیلئے آپ لوگوں کی قانونی راہنمائی کرنے کیلئے مجھ سے رابطہ کرلیں تاکہ میں بتاسکوں کہ تمام پاکستانی اسلامی صدارتی نظام نافذ کرنے کی اپیل میں سپریم کورٹ میں فریق بن سکیں، لیکن افسوس، کسی نے بھی مجھ سے رابطہ نہیں کیا۔ سپریم کورٹ میں CM Appeal 149/2022 جو کہ محمد علی جناح ؓ کی وصیت کے مطابق اسلامی صدارتی نظام نافذ کرنے کیلئے دائر کی گئی ہے اس میں فریق بننے کا طریقہ بہت آسان ہے، ایک سادہ صفحہ پر چیف جسٹس صاحب یا رجسٹرار سپریم کورٹ کو یہ درخواست دیں، اوپر دی گئی اپیل کا نمبر لکھیں اور سپریم کورٹ رولز 1980، آرڈر V (پانچ) 2 (2) کا حوالہ دیتے ہوئے آپ درخواست کریں گے کہ آپ کو بھی اس قومی اہمیت کے کیس میں فریق بننے کی خواہش ہے، جب بھی یہ کیس سنا جائے تو آپ کو بھی اطلاعِ دی جائے۔ آپ اپنا نام، شناختی کارڈ نمبر اور پتہ لکھ کر اپنے دستخط کریں اور جمع کروا دیں، آپ یہ درخواست خود بھی لکھ سکتے ہیں اور کسی عرضی نویس سے بھی لکھوا سکتے ہیں، اور کسی بھی شہر کی عدالت میں جہاں سپریم کورٹ کا بینچ ہو وہاں دے سکتے ہیں۔ اگر اس گروپ میں کوئی وکیل صاحب یا صاحبہ اس کیس میں فریق بننے کیلئے معاونت کریں تو ان کی عین نوازش ہوگی۔ مزید تفصیل کیلئے مجھے جب چاہیں کال کریں یا میسج کریں۔ شکریہ ۔ فقط خیر اندیش ڈاکٹر انجینئر سید صادق علی03322350937 ۔۔۔ معزز قارئین!! وقت کا تقاضہ ھے کہ بابائے قوم کی وصیت کو پڑھا جائے سنا جائے اور عمل کیا جائے کیونکہ بابائے قوم کا جانشین لیڈر و رہبر و رہنما ڈھونڈنا اب اس قوم کی اپنی ذمہداری بنتی ھے۔ ڈاکٹر انجینئر سید صادق علی ایک بہترین ماہر محقق ذہین قابل فطین امتیازی حیثیت کے مالک بھی ہیں اور ان میں جہاں وطن سے والہانہ محبت و عقیدت موجود ھے وہیں یہ وطن عزیز پر جانثار و قربان ھونے کیلئے کئی محاذ پر دشمن سے نبردآزما بھی رھے ھیں ھمیں انہیں اسلامی صدارتی نظام کی باگ دینی چاہئے کیونکہ انھوں نے پاکستان کو میگا پروجیکٹ دیئے ھیں اور وہ اپنے اندر بیشمار میگا پروجیکٹ رکھتے ھیں جو پاکستان کو انشاءاللہ تین ماہ میں کہاں سے کہاں پہنچادے گا اللہ پاکستان کا محافظ ضرور ھے مگر قوم کو بھی بیدار ھونا لازم ھے، بیدار ھوکر ڈاکٹر انجینئر محقق ماہر سید صادق علی کا قدم بنیں اور پاکستان کو ناسور جمہوری نظام سے بجات دلائیں، قائداعظم زندہ باد پاکستان پائندہ باد۔۔۔۔!!



