
جہلم پولیس کا شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز سرچ آپریشنز میں گھروں، کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف ،دکانوں، ہوٹلز، ہوسٹلز اور متعدد افراد کی چیکنگ،
سرچ آپریشنز کے دوران اشتہاری مجرم سمیت بغیر کرایہ داری اندراج کے رہائش پذیر 03 ملزمان گرفتار،
ایس ایچ او سٹی اور ٹیم نے اشتہاری مجرم سنی اور بغیر کرایہ داری کوائف اندراج رہائش پذیر ملزم عاقب کو گرفتار کر لیا،
جبکہ
پنڈ دادنخان پولیس نے بغیر کرایہ داری کوائف اندراج رہائش پذیر ملزمان رمضان اور رفیق گرفتار کر لیے،
ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے،
سرچ آپریشنز تھانہ سٹی اور تھانہ پنڈ دادنخان کے مختلف علاقوں میں کیے گئے،
سرچ آپریشن میں پولیس کے ساتھ دیگر اداروں کے افسران و اہلکاروں نے بھی حصہ لیا،
سرچ آپریشن کا مقصد سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کر کے پرامن معاشرے کی تشکیل ہے، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ،
جہلم پولیس شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لئے تمام اقدامات بروئے کار لا رہی ہے، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ،




