*عنوان:اب وقت ھے ہر لمحہ بیدار رہنے کا۔۔!!*
*عنوان:اب وقت ھے ہر لمحہ بیدار رہنے کا۔۔!!*
*تحریر: جاوید صدیقی جرنلسٹ و کالمکار کراچی*
ایک جانب گوبرستان ملک یعنی ہندوستان میں گوہر اور گاؤ ماتا کے پیشاب کو خوراک اور علاج کے طور پر کثرت سے اپنایا جارہا ھے دوسرا موجودہ اہلِ عرب کی کثیر تعداد نے شراب زنا کو بے انتہا اپنالیا اور دین سے دور ہونے کے باعث کافروں و مشرکوں کی خوشی کے خاطر بتوں کی پوجا اور عبادت کو معیوب نہیں سمجھا جارھا بلکہ اسکی فروغ اور ترجیحات میں حد سے زیادہ نکل گئے ہیں، یہود و نصاریٰ کی حسینوں پر گرفتہ ہوکر کمزور فلسطین کے علاقوں کے نہتے لوگوں کا بلاوجہ اسرائیل و امریکہ کی جانب سے نسل کشی پر چپکی خاموشی اختیار رکھی اور دوسری جانب ان صیہونی طاقتوں کو اور مضبوط بنانے کیلئے مال و دولت کے دریچے کھول ڈالے، ھم پاکستانیوں نے دنیا کو دو بڑے حصوں میں منقسم ہوتے دیکھ رھے ہیں، ایک دجالی کارفرمائی والا حصہ تو دوسرا خالصتاً دینِ محمدی ﷺ کے پروانوں، جانثاروں، جھادیوں، شہیدوں اور غازیوں پر مشتمل حصہ دیکھ رھے ہیں۔ آج کا یہ وہ دور ھے جب امتِ مسلمہ کی صرف اور صرف صفر اعشاریہ دس فیصد مسلمان حقیقی با عملی ایمان یافتہ رہ گئے ہیں جو "رہن” بیماری سے محفوظ ہیں جبکہ بقیہ ایک ارب کی تعداد کے لگ بھگ مسلمان اس بیماری کا شکار ہوچکے ہیں۔ یہ مٹھی بھر ایمان یافتہ مسلمان دنیا کی بڑی سے بڑی طاقتوں کو زیر کرسکتے ہیں کیونکہ ایمان والوں کیساتھ اللہ کی نصرت و کامیابی ساتھ رہتی ھے، یاد رکھئے اور اپنے ہوش و حواس کو سنبھالتے ہوئے اپنے درمیان دشمنوں کے سہولتکاروں، دلالوں، ایجنٹوں، ضمیر فروشوں اور غدارانِ وطن اور غدارانِ اسلام کو پہچاننے، سمجھنے، اور پرکھنے کی کوشش کریں، من حیث القوم ہر فرد کی ذمہداری ھے کہ وہ ریاستِ پاکستان اور دینِ محمدی ﷺ کے تحفظ میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔ اللہ اس وطنِ عزیز پاکستان اور دین محمدی ﷺ کا حامی و ناظر رھے آمین یا رب العالمین ۔۔۔۔!!



