اہم خبریںخیبرپختون خواہ

عمر ایوب اور اکبر ایوب کے انتخابی نشان والے بینرز تبدیل

عمر ایوب اور اکبر ایوب کے انتخابی نشان والے بینرز تبدیل۔

شہر بھر میں غلط بینرز، پوسٹرز آویزاں کرنے کی اطلاع پر دونوں امیدوار عمر ایوب خان اور اکبر ایوب خان کے حمایتیوں نے غلط انتخابی نشان والے پوسٹرز اور بینرز اتارنے شروع کر دی۔

ہری پور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق الیکشن سے ایک روز قبل نامعلوم افراد نے این اے 18 سے عمر ایوب خان کا انتخابی نشان لیپ ٹاپ تبدیل کر کے میز کے نشان والے پوسٹرز اور بینرز آویزاں کردیئے۔تفصیلات کے مطابق مخالفین نے یہ حربہ پی کے 46 میں بھی آزمایا جہاں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار اکبر ایوب خان کا انتخابی نشان فاختہ والے بینر تبدیل کرکے تھرماس کے بینرز اور پوسٹرز آویزاں کردیئے۔ شہر بھر میں غلط بینرز، پوسٹرز آویزاں کرنے کی اطلاع پر دونوں امیدوار عمر ایوب خان اور اکبر ایوب خان کے حمایتیوں نے غلط انتخابی نشان والے پوسٹرز اور بینرز اتارنے شروع کریں، بینرز شہر کے مشہور چوکوں اور بائی پاس پر آویزاں کیے گے۔علاوہ ازیں دونوں امیدواروں نے مخالفین کی اس حرکت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بینزز اور پوسٹرز آویزاں کرنے والوں کی تلاش شروع کردی تاحال واقعہ میں ملوث کسی بھی شخص کا نام سامنے نہیں آیا.

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You