اہم خبریںسندھ

انتخابی مہم میں عوام سے کیے جانے والے وعدوں کا حقیقت سے تعلق نہیں۔شبر زیدی

انتخابی مہم میں عوام سے کیے جانے والے وعدوں کا حقیقت سے تعلق نہیں۔شبر زیدی

نگران حکومت نے صحیح اقدامات کیے ہیں اور نگران حکومت نے پاکستان کی معیشت کو مستحکم کیا ہے۔سابق چیئرمین ایف بی آر

کراچی(نمائندہ رخسار بٹ)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ایف بی آر کے سابق چیئرمین شبر زیدی کا کہنا ہےکہ انتخابی مہم میں عوام سے کیے جانے والے وعدوں کا حقیقت سے تعلق نہیں ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبر زیدی نے کہا کہ اگر معیشت بہتر ہو تو بھی آئی ایم ایف کے پاس جانا چاہیے، آئی ایم ایف کے پاس جانے سے مغرب کی حمایت حاصل ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار اور مفتاح اسماعیل کی معاشی پالیسی سے متاثر نہیں تھا، نگران حکومت نے صحیح اقدامات کیے ہیں اور نگران حکومت نے پاکستان کی معیشت کو مستحکم کیا ہے۔شبر زیدی کا کہنا تھا کہ ہم سخت فیصلے نہیں کررہے تھے، روپیہ مستحکم نہیں کرسکے تھے، ہم نے نہ افغان ٹریڈ پر اور نہ اسٹاک ایکسچینج کمپنیوں پر ہاتھ ڈالا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ دعا کریں یہ لوگ آکر دوبارہ معیشت کو خراب نہ کردیں، انتخابی مہم میں عوام سے وعدے کرنے والوں کو پتا ہے وہ پورے نہیں کرسکیں گے، انتخابی مہم میں عوام سے وعدوں کا حقیقت سے تعلق نہیں ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You