اہم خبریںپاکستان

عمر ایوب، بیرسٹر سیف، مشال یوسفزئی کی راہداری ضمانت منظور

پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب، بیرسٹر سیف، مشال یوسفزئی اور وزیر زادہ کی راہداری ضمانت منظور کر لی۔

پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی درخواستوں پر سماعت کی، اس موقع پر بیرسٹرمحمد علی سیف، مشال یوسفزئی اور وزیر زادہ عدالت میں پیش ہوئے۔

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ درخواست گزار متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونا چاہتے ہیں راہداری ضمانت دی جائے۔

عدالت نے درخواست گزاروں کی 3 ہفتوں کیلئے راہداری ضمانت منظور کر لی۔

بعد ازاں چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اشتیاق ابراہیم نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی راہداری ضمانت کی درخواست پر بھی سماعت کی۔

دورانِ سماعت عمرایوب نے کہا کہ ڈی چوک پراحتجاج کے بعد مجھے 22 مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے، اسمبلی اجلاس کیلئے جانا چاہتا ہوں لیکن گرفتاری کا خدشہ ہے، راہداری ضمانت دی جائے۔

عدالتِ عالیہ نے 7 نومبر تک عمر ایوب کی راہداری ضمانت منظور کر کے متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You