اہم خبریںپاکستان

عمران خان کی نااہلی، الیکشن کمیشن نے عدالتی دائرہ اختیار پر اعتراض اٹھا دیا

لاہور ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں نااہلی اور پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کی کارروائی کیخلاف درخواستوں پر الیکشن کمیشن کے وکیل نے عدالتی دائرہ اختیار پر اعتراض اٹھا دیا۔

جسٹس شمس محمود مرزا کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی اس دوران الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں یہ کیس پہلے ہی سماعت کے لیے مقرر ہے، لاہور ہائیکورٹ اس کیس کو سننے کا اختیار نہیں رکھتی۔

جس پر جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیے کہ آپ ایک اہم کیس میں دلائل دے رہے ہیں آپ کو مکمل طور پر اورگنائزڈ ہونا چاہیے تھا۔

جسٹس شمس محمود مرزا نے بانیٔ پی ٹی آئی کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ کو تمام عدالتی فیصلوں کی کاپی بنا کر تمام ججز کو دینی چاہیے تھی۔

بیرسٹر علی ظفر نے جواب دیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ سے درخواست واپس لینے کی درخواست دی تھی جو مسترد کردی گئی۔

جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیے کہ درخواست گزار کی مرضی ہے کہ اس کیس کو اسلام آباد ہائیکورٹ سنے یا لاہور ہائیکورٹ کو۔

بعدازاں عدالت نے الیکشن کمیشن کے وکیل کو عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق مزید دلائل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی کارروائی ملتوی کردی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You