پنجاب

عمران خان کی رہائی کے لیے خیبرپختونخوا میں جلد بڑا جلسہ ہوگا۔بیرسٹر گوہر

عمران خان کی رہائی کے لیے خیبرپختونخوا میں جلد بڑا جلسہ ہوگا۔بیرسٹر گوہر

جلسے کا عنوان ہوگا قیدی 804 کی رہائی اس جلسے کی تاریخ کا اعلان بھی چند دنوں میں کیا جائے گا۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف

 راولپنڈی(نمائندہ امبرین بلوچ)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے خیبرپختونخوا میں جلد بڑا جلسہ ہوگا۔راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ اس جلسے کا عنوان ہوگا قیدی 804 کی رہائی، اس جلسے کی تاریخ کا اعلان بھی چند دنوں میں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں سیاسی معاملات پر گفتگو ہوئی، پنجاب میں ہمارا پارلیمانی لیڈر میاں اسلم ہوں گے، سینیٹ کے انتخابات کے حوالے سے بھی خان صاحب سے گفتگو ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ہمارے امیدوار زلفی بخاری ہیں لیکن اگر کوئی قانونی مسئلہ آیا تو پھر علامہ ناصر عباس کو امیدوار بنایا جائے گا۔ٹیکنوکریٹ کی سیٹ پر ہمارے امیدوار اعظم سواتی ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You