اہم خبریںپاکستان

عمران خان کیخلاف 12 مقدمات میں شہادتوں کا فرانزک کرانے کی درخواستیں دائر

انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف بارہ مقدمات میں شہادتوں کا فرانزک کرانے کی درخواستیں دائر کردی گئیں۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے ڈیوٹی جج عرفان حیدر نے سماعت کی، مقدمات کے تفتیشی افسران عدالت کے روبرو پیش ہوئے، تفتیشی افسروں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ویڈیوز اور موبائل فون کا فرانزک کرنا ہے، فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ اور وائس میچ ٹیسٹ بھی کرانا ہے۔

تفتیشی افسروں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ کے دوران یہ فرانزک ٹیسٹ نہیں ہو سکے، فاضل جج نے کہا کہ میں ان درخواستوں پر سماعت کر سکتا ہوں نہ فیصلہ دے سکتا ہوں، عمران خان کا جسمانی ریمانڈ ہائیکورٹ نے کالعدم قرار دے دیا تھا۔

فاضل جج نے مزید کہا کہ آپ کو مشورہ ہے آپ سپریم کورٹ چلے جائیں یا آپ ایڈمن جج کی تعطیلات ختم ہونے کا انتظار کریں، میں ڈیوٹی جج ہوں، ان درخواستوں کو نہیں سن سکتا ہے، ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد یہ معاملہ میری نظر میں قابل سماعت نہیں رہا۔

تفتیشی افسران عدالت سے مایوس لوٹ گئے، انہوں نے کہا کہ اب ستمبر میں ایڈمن جج کے پاس دوبارہ درخواستیں دائر کریں گے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You