اہم خبریںپاکستان

عمران خان کسی ایگزیکٹو آرڈر کے تحت رہائی نہیں لیں گے: شیر افضل مروت

رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ شیرافضل مروت عمران خان کسی ایگزیکٹو آرڈر کے تحت رہائی نہیں لیں گے۔

دنیا نیوز کے پروگرام ’’ ٹونائٹ ود ثمرعباس‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ فیصلہ ملتوی ہوتا ہےیا نہیں کل پتہ چلےگا، اگر 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ ملتوی ہوتا ہےتواچھا شگون ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ عمرن خان نے گھرمیں نظربندی سےمتعلق آفربارےبتایا تھا،آفراسٹیبلشمنٹ کے ذریعے آئی تھی، یہ آفربیرسٹرگوہرکےذریعےپہنچائی گئی تھی۔

رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ جومیں نے بات کی تھی وہ بانی پی ٹی آئی نےخود کی تھی، میں نےبیان دینےکا استحقاق سلمان اکرم راجہ سےمانگا ہی نہیں۔

شیرافضل مروت نے کہا کہ ایگزیکٹوآرڈرکوئی ایسا قانون نہیں جس کےتحت حکومت بانی کورہا کرے، بانی پی ٹی آئی کسی ایگزیکٹوآرڈرکےتحت رہائی نہیں لیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریری مطالبات سےمتعلق بیانات حکومت کا سیاسی ہدف ہے، حکومت چاہتی ہےکہ وہ بتائےکہ ہم نےمینڈیٹ مان لیا، عمران خان نے31جنوری کومذاکرات مکمل کرنےکی ڈیڈ لائن دی ہے، یہ ڈیڈ لائن اپنی رہائی سےمتعلق نہیں دی۔

آخر میں رہنما تحریک انصاف نے دعویٰ کیا کہ سوا دوماہ کےاندربانی کی رہائی ہوجائےگی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You