اہم خبریںپاکستان

عمران خان کا پی ٹی آئی قیادت کو جوڈیشل کمیشن سے بھی مستعفی ہونے کا حکم۔

عمران خان کا پی ٹی آئی قیادت کو جوڈیشل کمیشن سے بھی مستعفی ہونے کا حکم۔

رہنما پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور علی ظفر بطور پارلیمنٹیرین جوڈیشل کمیشن کا حصہ ہیں۔

راولپنڈی(نمائندہ جاوید اقبال) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو جوڈیشل کمیشن سے بطور ممبر مستعفی ہونے کا حکم دے دیا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ عمران خان نے جوڈیشل کمیشن میں پی ٹی آئی ممبران کی موجودگی کو بے سود قرار دیتے ہوئے انہیں جوڈیشل کمیشن سے مستعفی ہونے کا حکم دیا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور سینیٹر علی ظفر بطور پارلیمنٹیرین جوڈیشل کمیشن کا حصہ ہیں اور ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنما آج استعفیٰ دیں گے۔تاہم چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے بطور ممبر جوڈیشل کمیشن استعفے کی تردید کردی ہے۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے عمران خان کی ہدایت پر تمام ارکان کو پارلیمانی کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کا حکم دیا تھا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You