اہم خبریںپنجاب

عمران خان نے علی امین گنڈاپور کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد کردیا

عمران خان نے علی امین گنڈاپور کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد کردیا۔

مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم سے کوئی اتحادنہیں ہوگا،ان کے علاوہ تمام جماعتوں سے بات کرنے کی ہدایت کی ہے۔عمران خان

راولپنڈی(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان نے علی امین گنڈا پور کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد کردیا۔اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم سےکوئی اتحادنہیں ہوگا، ان کے علاوہ تمام جماعتوں سے بات کرنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ جن کو لے کر آئے ہیں وہ سب سے بڑے منی لانڈرر ہیں، انتخابات سے ملک میں معاشی استحکام آتا ہے لیکن ان انتخابات سے ملک میں معاشی عدم استحکام آئے گا.ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ خیبرپختونخواکے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورہوں گے۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ کے لیے پارٹی کو ہدایات دے دیں اور پارٹی کچھ دیر بعد اس کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You