اہم خبریںپاکستان

عمران خان سے ملاقات نہ کرانے کا کیس، عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو طلب کر لیا

عمران خان سے وکلا کی ملاقات نہ کرانے پر دائر توہینِ عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری ہو گیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو کل ساڑھے 10 بجے ذاتی طور پر طلب کر لیا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے حکم نامہ جاری کر دیا۔

تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ وکلا کے مطابق اِس عدالت کے 6 ستمبر کے حکم کی خلاف ورزی کی گئی، درخواست سماعت کیلئے منظور اور فریقین کو نوٹسز جاری کیے جاتے ہیں۔

جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کہا کہ خصوصی میسنجر کے ذریعے نوٹس بھیجا جائے اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل بھی آگاہ کریں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You