اہم خبریںپاکستان

عمران خان سے جیل میں علی امین اور بیرسٹر سیف کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال۔

عمران خان سے جیل میں علی امین اور بیرسٹر سیف کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی پاکستان تحریک انصاف رہنماؤں نے عمران خان سے جیل میں ملاقات کی تھی۔

اسلام آباد(نمائندہ جاوید اقبال) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اور ان کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹرسیف نے ملاقات کی۔علی امین گنڈاپور اور بیرسٹرسیف کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ڈھائی گھنٹے جاری رہی جس میں سیاسی صورتحال اور پارٹی امورپر گفتگو ہوئی۔علی امین گنڈا پور کی ڈیڑھ ماہ سے زائد عرصے کے بعد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی ہے۔دوسری جانب اڈیالا جیل کے اطراف سکیورٹی سخت اور اضافی نفری بھی تعینات ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی پی ٹی آئی رہنماؤں نے عمران خان سے جیل میں ملاقات کی تھی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You