بلوچستان

بلوچستان کی ترقی وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔وزیراعظم

بلوچستان کی ترقی وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف سے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ملاقات کی اور عیدالفطر کی مبارکباد دی۔

اسلام آباد(نمائندہ نازش جبین) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ بلوچستان کی ترقی وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔وزیراعظم شہباز شریف سے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ملاقات کی اور عیدالفطر کی مبارکباد دی۔وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی ملاقات میں بلوچستان کی موجودہ اقتصادی، سماجی اور امن وامان کی صورتحال پرگفتگو کی گئی جب کہ اس دوران وفاقی حکومت کے بلوچستان کےلیےجاری ترقیاتی منصوبوں پرتبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے وزیراعظم کو صوبےکی ترقی سے متعلق موجودہ منصوبوں کی پیشرفت سےآگاہ کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی کے لیے وفاقی حکومت ہرممکن تعاون فراہم کرےگی، صوبے کی ترقی وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور بلوچستان کی ترقی کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You