خیبرپختون خواہ

علی امین گنڈا پور خود فارم47 کے وزیراعلیٰ اور چند ماہ کے مہمان ہیں۔ترجمان جے یو آئی

علی امین گنڈا پور خود فارم47 کے وزیراعلیٰ اور چند ماہ کے مہمان ہیں۔ترجمان جے یو آئی

علی امین گنڈاپور کا باجوڑ جانے کے بجائے لاہور میں سیر سپاٹا انتہائی شرمناک ہے عبد الجلیل جان

پشاور(نمائندہ فاطمہ جعفر) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ترجمان جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) خیبرپختونخوا عبدالجلیل جان نےکہا ہےکہ علی امین گنڈا پور خود فارم 47 کے وزیراعلیٰ ہیں، وہ چند ماہ کے مہمان ہیں جس کا اعلان انہوں نے خود لاہور میں کردیا۔ترجمان جے یو آئی خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور کا باجوڑ جانے کے بجائے لاہور میں سیر سپاٹا انتہائی شرمناک ہے، کے پی حکومت سرتا پاؤں کرپشن میں ڈوبی ہے، خزانےکے وسائل سے لاہور کا دورہ کرنے والوں سے حساب لیا جائےگا۔عبدالجلیل جان نےکہا کہ شوکت یوسفزئی کے اعتراف کے مطابق وزیراعلیٰ جعلی مینڈیٹ پر براجمان ہیں، مولانا فضل الرحمان کے حقیقت پر مبنی بیان نے وزیراعلیٰ کی ڈرامہ بازی پر پانی پھیر دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بڑھکوں اور ڈرامہ بازیوں کے بجائے وزیراعلیٰ صوبے میں امن امان کی فکر کریں، صوبے میں لاشیں گر رہی ہیں اور وزیراعلیٰ لاہورکی سیر کر رہے ہیں، علی امین پی ٹی آئی کو ختم کرنےکی ذمہ داری احسن طریقے سے انجام دے رہے ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You