اہم خبریںپاکستان

علیمہ و عظمیٰ خان کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات کا کیس، آئی جی پنجاب عدالت طلب

عدالت نے علیمہ خان و عظمیٰ خان کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات کے کیس میں آئی جی پنجاب کو طلب کر لیا۔

لاہور ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس علی ضیاء باجوہ نے علیمہ خان کے بیٹے شیراز خان کی درخواست پر سماعت کی۔

سماعت کے آغاز میں سرکاری وکیل نے کہا کہ ہمیں مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کے لیے مہلت دی جائے، عدالت نے کہا کہ مہلت نہیں دی جا سکتی، آئی جی پنجاب عدالت پیش ہو کر تفصیلات سے آگاہ کریں۔

بعدازاں لاہور ہائی کورٹ نے آئی جی پنجاب کو طلب کرتے ہوئے سماعت 2 بجے تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ علیمہ خان کے بیٹے شیراز خان کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ علیمہ خان اور عظمیٰ خان اسلام آباد میں درج مقدمے میں جسمانی ریمانڈ پر ہیں، خدشہ ہے کہ ان کو نامعلوم مقدمے میں دوبارہ گرفتار کیا جائے گا، مقدمات کی تفصیل فراہم کی جائے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You