پنجاب

عصر حاضر میں سیرت نبی ؐکے پیغام کو عام کرنے کی ضرورت ہے:انجینئر ندیم ممتاز قریشی

عصر حاضر میں سیرت نبی ؐکے پیغام کو عام کرنے کی ضرورت ہے:انجینئر ندیم ممتاز قریشی

امت مسلمہ اپنے نبیؐ کے عظیم فرمان کو فراموش کرچکی ہے جس کی وجہ سے مسائل کا سامنا ہے:گفتگو

اگر ہم سچے عاشق رسولؐ ہیں تو پھر ہمارے کردار میں بھی اس کی جھلک بھی نظر آنی چاہیے:چیئرمین
انصار و مہاجرین کے تعلقات محض ایک واقعہ نہیں بلکہ راہِ ہدایت ہے کہ ہم بھی ایک دوسرے کا احساس کریں
چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی کا 12ربیع الاول عید میلاد النبی ؐکے امت مسلمہ کے نام خصوصی پیغام

چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے 12ربیع الاول عید میلاد النبی ؐپر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ بارہ ربیع الال کا عظیم دن ہم سے مطالبہ کرتا ہے کہ ہم اپنے اعمال، اخلاق اور اپنی زندگی کا محاسبہ کریں اور یہ دیکھیں کہ ہماری زندگی میں کس قدر تعلیمات نبویؐ کا اثر ہے اور اگر ہم اپنے رسول کریم ؐ کے بتلائے ہوئے راستے پر گامزن نہیں ہیں تو کیوں نہیں ہیں اور کیا چیزیں ہماری راہ میں حائل ہیں۔ عصر حاضر میں سیرت کے پیغام کو عام کرنے کی بھی اشد ضرورت ہے، دنیا کو تعلیمات نبویؐ سے آگاہ کرنا وقت کا تقاضا ہے، ہندوستان سمیت دنیا بھر میں مختلف موضوعات پر پروگرام کا انعقاد کیا جاتا ہے لیکن سیرت نبویؐ کے اوپر اس کا کوئی خاص اہتمام نہیں کیا جاتا ہے،امت مسلمہ اپنے نبیؐ کے عظیم فرمان کو فراموش کرچکی ہے،اسورہ رسول کو اپنی زندگی سے نکال چکی ہے،معاملات اور اخلاقیات کے باب میں تعلیمات نبوی سے بہت دور ہوچکی ہے،اپنی تہذیب وثقافت کو چھوڑ کر غیروں کی ثقافت کو اپنا نے لگی ہے،اسی کا نتیجہ یہ ہے کہ آج مسلمان ذلت ورسوائی سے دوچار ہیں،زوال وانحطا ط کی شکار ہے،ہر جگہ ذلیل وخوار ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج وطن ِ عزیز شدید مشکلات کا شکار ہے، معاشی ابتری، بے روزگاری، مہنگائی، ملاوٹ، رشوت، کساد بازاری، چھینا جھپٹی، لوٹ کھسوٹ، کمزور کا استحصال،طاقتور کا راج غریب امیر کے لیے الگ الگ قانون، کن کن چیلنجز کا سامنا نہیں۔ بین الاقوامی ریشہ دوانیاں اپنی جگہ لیکن اس معاشرے کی بے برکتی میں ہمارا اپنا کردار سب سے زیادہ اہم ہے، کاش ہم اب بھی اس بات کا ادراک کر لیں کہ اگر ہم سچے عاشق رسولؐ ہیں تو پھر ہمارے کردار میں اپنے محبوبؐ کے کردار کی جھلک بھی نظر آنی چاہیے۔ انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ انصار اور مہاجرین کے تعلقات محض ایک واقعہ نہیں ہمارے لیے راہِ ہدایت ہے،کاش ہم بھی اپنے اردگرد کم وسیلہ لوگوں کا احساس کر سکیں،اسوہ رسول ؐپر چلنے ہی میں ہماری نجات ہے،جذبات کا اظہار کرنا احسن ہے،لیکن جب تک عمل شہادت نہ دے ہماری تقدیر نہیں بدل سکتی یہی ربیع الاوّل کا پیغام ہے۔
میڈیا سیل مستقبل پاکستان
16-09-2024

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You