انٹرنیشنل

عرب ممالک نے فلسطینیوں کو مصر اور اردن منتقل کرنے کا ٹرمپ کا منصوبہ مسترد کردیا۔

عرب ممالک نے فلسطینیوں کو مصر اور اردن منتقل کرنے کا ٹرمپ کا منصوبہ مسترد کردیا۔

عرب ممالک نے دو ریاستی حل کے لئے امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

قاہرہ(انٹرنیشنل ڈیسک) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق عرب ممالک نے فلسطینیوں کی اپنی زمین سے جبری بے دخلی اور مصر اور اردن منتقل کرنے کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے کو مسترد کردیا۔عرب ممالک کا اجلاس گزشتہ روز مصری دارالحکومت قاہرہ میں ہوا جس میں سعودی عرب، یو اے ای، مصر ، قطر اور اردن کے وزرائے خارجہ کے علاوہ فلسطینی اتھارٹی کے حکام نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں عرب لیگ نے فلسطینیوں کی اپنی سرزمین سے جبری بے دخلی ناقابل قبول قرار دی اور غزہ کے لوگوں کو اردن اور مصر منتقل کرنے کے امریکی صدر ٹرمپ کے منصوبے کو مسترد کردیا۔وزارائے خاجہ کے اجلاس کے بعد مشترکہ بیان میں غزہ جنگ بندی معاہدے پر مکمل عملدرآمد، دو ریاستی حل کے لئے امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی جبکہ اسرائیلی فوج سے غزہ پٹی خالی کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔واضح رہے اس سے قبل اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بھی فلسطینیوں کو غزہ پٹی سے نکالنا نسل کشی کے مترادف قرار دے دیا تھا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You