جہلم (ملک وسیم اختر) جہلم پریس کلب کے صحافیوں نے پیکا ایکٹ کو کالا قانون ار دیتے ہوئے اسے مسترد

جہلم (ملک وسیم اختر) جہلم پریس کلب کے صحافیوں نے پیکا ایکٹ کو کالا قانون ار دیتے ہوئے اسے مسترد کر دیا مؤقف اختیار کیا کہ میڈیا کی آزادی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
صدر جہلم پریس کلب مہر محمد الياس، صدر الیکٹرانک میڈیا چوہدری عابد محمود جنرل سیکرٹری الیاس صادق وٹو، اور صدر ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹس چوہدری مہربان حسین نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ پیکا ایکٹ آزادی صحافت پر حملہ ہے اور صحافیوں کی آزادانہ رپورٹنگ میں رکاوٹ پیدا کرتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ قانون جمہوری اقدار اور
بھر کے صحافی یکسر مسترد کرتے ہیں۔ پیکا ترمیمی ایکٹ اصلاحی تنقید کا گلا گھونٹنے کی سوچی سمجھی سازش ہے اور آزادئ اظہار پر قدغن لگانے کے مترادف ہے۔ جہلم کے صحافیوں نے اسلام آباد میں پرامن احتجاج کے دوران صحافیوں پر کیے گئے ریاستی تشدد کی بھی شدید مذمت کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر پیکا ایکٹ کو واپس لے تاکہ اصلاحی تنقید کے ذریعے ملک میں بہتری لائی جائے




