انٹرنیشنلاہم خبریں

عراق کے سابق وزیر دفاع نحاح الشمری سویڈن میں گرفتار

عراق کے سابق وزیر دفاع نحاح الشمری سویڈن میں گرفتار۔

نحاح الشمری کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم کے ایئرپورٹ پر اترے۔پبلک پراسیکیوٹر

اسٹاک ہوم(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق عراق کے سابق وزیر دفاع کو دھوکہ دہی کے الزام میں سویڈن میں گرفتار کرلیا گیا۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق عراق کے سابق وزیردفاع نحاح الشمری کو دھوکے سے فوائد حاصل کرنے کے الزام پر مختصر وقت کے لیے گرفتار کیا گیا۔پبلک پراسیکیوٹر کے مطابق نحاح الشمری کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم کے ایئرپورٹ پر اترے۔سابق عراقی وزیردفاع کے بارے میں 2019 میں رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ انہوں نے عراق میں اہم عہدے پر فائز ہونے کے باوجود سویڈن میں ہاؤسنگ اور بچوں کے لیے مخصوص مراعات حاصل کی تھیں اور ان سے اس بارے میں تفتیش بھی کی گئی تھی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You